ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد نے کہا کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، تاجر ہمارے بھائی ہیں، یہی تاجر ملک کی معیشت کو چلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،

30 اکتوبر 2024

راولپنڈی

ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد نے کہا کہ جو کچھ پنجاب اسمبلی میں ہوا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، تاجر ہمارے بھائی ہیں، یہی تاجر ملک کی معیشت کو چلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ایم پی اے محترمہ اسماء ناز عباسی سے بھی بات کی جائے گی۔ چند ایک کی وجہ سے پورے شہر کے ریسٹورنٹس کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا ،اگر کہیں صفائی یا ڈینگی کا مسئلہ ہے تو اس کے لیے متعلقہ ادارے موجود ہیں جوکہ اپنا کام کررہے ہیں۔

بدھ کے روز راولپنڈی ریسٹورنٹس کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کور کمیٹی ممبران نے نجی فوڈ سینٹر پر صدر محمد فاروق چوہدری کی سربراہی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر سے ملاقات کی۔میزبانی کے فرائض سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد نعیم نے ادا کیے، اس موقع پر چیئرمین ممتاز احمد، گروپ لیڈر سائیں محمد اعجاز،سینئیر نائب صدر چوہدری امتیاز ،سینئر نائب صدر چوہدری زاہد، سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہاشم اعجاز بٹ، نائب صدرٹ حذیفہ انصر، نائب صدر ندیم عالم کیانی، نائب صدر سردار اعجاز ولایت، نائب صدر چوہدری شہزاد، ایگزیکٹو ممبر نوید احمد عباسی موجود تھے۔ ایم پی اے اسماء ناز عباسی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں راولپنڈی بھر کے ریسٹورنٹس پر ناقص صفائی کی صورتحال اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کیخلاف تحریک التوا کار کی قرارداد جمع کروانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اور اس کی بھر پورمذمت کی گئی۔اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری نے کہا کہ یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ راولپنڈی کے تمام فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے انتظامات موجود نہیں،اس بات سے ہرگز اتفاق نہیں کیا جاسکتا۔اگر ممبر صوبائی اسمبلی صاحبہ نے کسی ایک فوڈ پوائنٹ پر صفائی نہیں دیکھی۔تو وہ کارروائی کرنے کی مجاز ہیں۔کاروبار چلے گا تو ملک چلے گا۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی نظر میں سبھی فوڈ پوائنٹ صاف نہیں۔ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ایم پی اے صاحبہ کے اس بیان پر تاجر برادری کے جذبات بری طرح سے مجروحِ ہوئے ہیں ۔ہماری پر زور درخواست ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو ہمارے تحفظات سے آگاہ کیا جائے ۔ہمیشہ کی طرح ہم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کرنے کو تیار ہیں۔لیکن جہاں بلا جواز ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا اور ہمارے کاروبار کو متاثر کرنے کی کوشش کی جائے گی،تو اس پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو نوٹس لینا چاہیے، سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد نعیم نے تحریک التواء کار کی مزمت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی سے چیکنک کا ریکارڈ نکلوا کر آپ کے سامنے رکھتے ہیں، آپ ہمارے نمائندے ہیں، آپ ہماری طرف سے یہ ریکارڈ پنجاب اسمبلی میں سب کے سامنے رکھیں۔جو تاجر قانون و ضوابط کے مطابق کام کررہے ہیں ان کو کام کرنے دیا جائے۔چئیرمین ممتاز احمد اورسینئیر نائب صدر چوہدری امتیاز نے کہا کہ ایم پی اے صاحبہ کے اس طرح کے بیان نےپورے ملک اور میڈیا کے سامنے ضلع راولپنڈی کی تاجر برادری کو بدنام کر دیاہے۔وہ جس ذمہ دار پوسٹ پر براجمان ہیں اس کا یہ تقاضا ہر گز نہیں کہ وہ اس طرح کے بیان دیں ۔وہ اپنا بیان واپس لیں۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ملک افتخار اور ملک منصور افسر کا کہنا تھا کہ ہماری بہن اسماء عباسی صاحبہ اگر ہمارے ساتھ بات کرتیں تو ہم ان کو یہ اقدامات ہرگز نہ کرنے دیتے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، قانون ہر کسی کےلیے برابر ہے، ان کہنا تھا کوئی بھی بزنس مین یہ نہیں چاہتا کہ اس کا کاروبار خراب ہو، بلکہ ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ اسکا اچھے سے اچھا کاروبار ہو، ہم ایسوسی ایشن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر پنجاب اسمبلی میں اس کا جواب جمع کروائیں گے۔میٹنگ کے اختتام پر ایسوسی ایشن کے اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ سنایا اگر مذکورہ تحریک التواء واپس نہ لی گئی ،تو اس کیخلاف راولپنڈی بھر کے فوڈ سیکٹر سے منسلک تاجر برادری احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================