ذیادتی کا شکار پولیو ورکر انصاف نہ ملنے پر جیکب آباد کو الوادع کرکے چلی گئی،


جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
ذیادتی کا شکار پولیو ورکر انصاف نہ ملنے پر جیکب آباد کو الوادع کرکے چلی گئی، ایس ایس پی کو خط۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار پولیو ورکر عابدہ انڑ اپنی اور اپنے خاندان کی جان کو خطرے اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سے جیکب آباد شہر کو الوادع کرکے دوسرے شہر منتقل ہوگئی ہے، متاثرہ پولیو ورکر نے ایس ایس پی جیکب آباد کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا کہ وہ اپنے خاندان سمیت جیکب آباد شہر چھوڑ کر جارہی ہے اس لیے ان کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو واپس کیا جائے، انہوں نے پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا، معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ پولیو ورکر اسلام آباد منتقل ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ پولیو ورکر کے کیس میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے صرف ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ملزمان تاحال فرار ہیں۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
ہندو برادری کے رہنماؤں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، ہندو برادری نے مسائل سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ڈپٹی کمشنر ابرار جعفر نے ہندو جنرل پنچائت کے صدر لال چند سیتلانی کی قیادت میں ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہندو برادری کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج کی ملاقات کا مقصد ہندو برادری کے مسائل سے آگاہ ہونا تھا نشاندہی کے بعد ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کی کاروائی، 90 کلو سے زائدمضہرصحت گٹکا و چھالیہ برآمد، دو ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کی پولیس نے نیشنل ہائی وے زرعی کالج کے قریب خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مزدا ٹرک سے 90 کلو سے زائد گٹکا اور چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان منظور احمد پٹھان اور عزت اللہ پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جیکب آباد: رپورٹ ایم ڈی عمرانی ۔
جیکب آباد پولیس کی مختلف کاروائیاں، مقابلے اور چھاپوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے رہائشی مہتاب بھٹی کو زخمی حالت میں جبکہ اس کے دوسرے ساتھی سمیر مندرانی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک اشتہاری ملزم عباس علی برڑو کو گرفتار کرلیا، ایک اور کاروائی میں تھانہ میرانپور کی پولیس نے ایک ملزم عبدالخلیل کٹوہر کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی، تھانہ دوداپور کی پولیس نے بھی چیکنگ کے دوران ایک ملزم ہدایت اللہ کٹویر کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پسٹل برآمد کی، دریں اثناء سی آئی اے پولیس نے تھانہ تاجو دیرو کی حدود میں بدنام زمانہ ملزم مقیم ملغانی کے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کرکے جس کے بعد پولیس نے 14 ملزمان کریم بخش، بابل دیناری، سہراب قمبرانی، منصب جکھرانی، محمد قاسم قمبرانی، دیدار سنانی، غلام یاسین، مور خان، حاکم میرالی، رحمت اللہ بلیدی، قربان میرالی، صدام حسین ملغانی، شہمیر دیناری، غلام سرور بلیدی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پسٹل بھی برآمد کئے گئے۔

===================================

Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp


8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے

( 03094386375 )
WhatsApp


Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact

( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں

بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے

ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے

کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے

لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل

Jeeveypakistan@yahoo.com

اور واٹس ایپ

03009253034

پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔

=========================