ریاض : 29 اکتوبر 2024
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم عزت مآب محمد بن سلمان کے درمیان فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیر اعظم، عزت مآب محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر عزت مآب محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و وزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
فیوچر انوسٹمینٹ کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے کرنے پر سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی وفد کے حالیہ دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران دستخط کردہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) کی بنیاد پر پاک سعودی معاشی شراکت کا احاطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات اس امر کی عکاس ہے۔
سعودی عرب سمیت عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کا عمل آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم
کوئی بھی ملک دوسرے کی مدد کے بغیر مستقبل کو بہتر نہیں بنا سکتا، فیوچر انوسٹمنٹ اینیشیٹو سے خطاب
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انوسٹمنٹ اینیشیٹو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے، پاکستان ترقی اور استحکام کی راہ پرگامزن ہے، عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دوست ملکوں کے تعاون سے معاشی استحکام ممکن ہوا، ہم مل کر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں، یہ صرف ہماری نہیں بلکہ تمام شراکت داروں کی کامیابی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبے شروع کیے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری مشترکہ مستقبل کیلئے ضروری ہے، علم پر مبنی معیشت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے انقلاب برپا کر دیا، مصنوعی ذہانت سمیت آئی ٹی کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،سعودی عرب ، عالمی شراکت داروں کے تعاون سے ترقی کا عمل آگے بڑھائیں گے، تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں، میری حکومت نے معیاری تعلیم کو تمام شہریوں تک پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک دوسرے کی مدد کے بغیر مستقبل کو بہتر نہیں بنا سکتا، آج تمام سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ لگانے کی دعوت دیتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور امن کے بغیر دنیا ترقی کی راہ پر آگے نہیں بڑھ سکتی۔
Prime Minister
Shehbaz Sharif
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================