وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ریاض میں غزہ اور فلسطین میں ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی آواز بن گئے.
بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں وزیرِاعظم نے خطے اور عالمی ترقی کیلئے غزہ و فلسطین میں ظلم و ستم کے خاتمے کو لازمی قرار دے دیا.
غزہ اور فسلطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا.
ریاض: 29 اکتوبر 2024.
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے دورہءِ سعودی عرب
ریاض: 29 اکتوبر، 2024.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ سعودی عرب
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کے کانفرنس میں شرکاء سے خطاب.
یہ کانفرنس فرمانروا سعودی عرب و خادم الحرمین شریفین عزت مآب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب و خطے کی ترقی و خوشحالی کے ویژن کی تکمیل کیلئے نہایت شانداد اقدام ہے. وزیرِاعظم
پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر مستحکم معیشت کے ہدف کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا. وزیرِاعظم
پاکستان میں ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئےجامع اصلاحات کا عمل شروع کیا. وزیرِاعظم
ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن اور خطے میں اقتصادی روابط کے مرکز کے طور پر پاکستان کا ویژن اقتصادی استحکام اور ترقی کا ہے. وزیرِاعظم
طاقت کے سرچشمے عوام اور ہمارے برادر ممالک و ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے حکومت چند ہی ماہ میں معاشی استحکام کے حصول میں کامیاب ہو چکی. وزیرِاعظم
پاکستان کی باصلاحیت، باہمت اور توانائیوں سے بھرپور نوجوان آبادی، ہمارے روشن مستقبل کی نوید اور پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم
عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی طرز پر حکومتِ پاکستان بھی اپنے ملک کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے. وزیرِاعظم
حکومت پاکستان نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، تعلیم اور صحت عامہ کے حوالے سے با اختیار بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے مفید شراکت داریوں کے قیام کی خواہاں ہے. وزیرِاعظم
پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ اسے دنیا میں زراعت، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے برداشت اور غیر مصدقہ انفارمیشن کو روکنے کیلئے ایک مفید ذریعہ سمجھتا ہے. وزیرِاعظم
پاکستانی حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے مصنوعی ذہانت کی بے پناہ استعداد سے استفادے کیلئے کوشاں ہے. وزیرِاعظم
اپنے دور حکومت میں شروع کئے گئے دانش اسکولز اور ایجوکیشن اینڈاؤمنٹ فنڈ کی بدولت جدید تعلیم تک رسائی آسان ہوئی. وزیرِاعظم
دانش اسکولز کے طلباء ڈاکٹرز اور انجینئیرز بن کر آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روش کر رہے ہیں. وزیرِاعظم
اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے. وزیرِاعظم
پاکستان میں پونے تین لاکھ رجسٹرڈ ڈاکٹرز شعبہ طب میں جدت کیلئے کام کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیکل گریجیوئیٹس پوری دنیا میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں. وزیرِاعظم
ہم تمام دنیا اور دوست ممالک کے ساتھ مل کر ایک ایسے مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں جو جدت پر مبنی ہو اور مجموعی طور پر خطے اور دنیا کے ممالک کی ترقی اس میں شامل ہو. وزیرِاعظم
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے. ریاض کے نائب گورنر، عزت مآب شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ریاض پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور پاکستان و سعودی عرب کے اعلی سفارتی افسران و اہلکار بھی ریاض ہوائی اڈے پر موجود تھے.
وزیراعظم ریاض میں 29 سے 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے آٹھویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) میں آج شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے.
وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہے.
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.
===================================
Sohaib Super Store
·
اجرک سوٹ 3 پیس
سندھی کڑاھی شرٹ دوپٹہ کڑھائی کے ساتھ
3,000/- روپے ……
( 03094386375 )
WhatsApp
8 رنگ والا بلوچی کڑاھی سوٹ
قیمت 4,000 روپے
( 03094386375 )
WhatsApp
Embroidery Ladies Suit
( 3,000/- )روپے
For Order Please Contact
( 03094386375 )
WhatsApp
=====================================
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں
بیرون ملک بہترین تعلیم کے لیے کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کریں ،ابھی رابطہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایسے نوجوان طلبا طالبات جو بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور بہترین انٹرنیشنل یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسٹڈی ویزا یا اسٹوڈنٹ ویزے پر باہر جانا چاہتے ہیں انہیں کب کہاں کیسے داخلہ مل سکتا ہے
ان کی مطلوبہ کوالیفیکیشن کیا ہے کون سی دستاویزات درکار ہوتی ہیں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کی فیس کتنی ہے ادائیگی کیسے ہوتی ہے کتنے عرصے
کا کورس ہوتا ہے اور کتنے عرصے کا ویزا ملتا ہے جو اسٹوڈنٹ پاکستان سے جا کر باہر بڑھ رہے ہیں ان کے تجربات کیا ہیں جو بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کیا تیاری کرنی چاہیے بہترین اعلی تعلیمی مواقع کہاں کہاں پر میسر ہیں پاکستانی اسٹوڈنٹس ان مواقع سے کب کیسے کہاں فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ اور اس طرح کے اور بہت سے سوالات کا جواب حاصل کرنے اور مستقبل کے کیریئر کی رہنمائی کے
لیے ہمارے پاکستان اور بیرون ملک موجود کنسلٹنٹ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں اپنے کوائف فون نمبر اور ای میل جیوے پاکستان کے ای میل
Jeeveypakistan@yahoo.com
اور واٹس ایپ
03009253034
پر ارسال کریں ۔ کنسلٹنٹ کی ٹیم خود آپ سے رابطہ کرے گی اپنی دستیابی اور وقت کی سہولت کے حوالے سے آپ خود بتائیں ۔
=========================