محکمہ ایکسائز کا وزیر کیا بدلا ، افسران اور ملازمین کو نئی انرجی مل گئی ۔

محکمہ ایکسائز کا وزیر کیا بدلا ، افسران اور ملازمین کو نئی انرجی مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسران اور ملازمین جو طویل عرصے سے اس سٹیٹس کو کہ عادی ہو چکے تھے محکمے کا وزیر بدلے جانے سے ان کے اندر ایک نئی پھرتی آگئی ہے نئے وزیر نے محکمے کو ایک زبردست نیا ویژن دیا ہے سرکاری مشینری متحرک ہو گئی ہے سرکاری ریونیو میں بڑا اضافہ ہو رہا ہے ٹیکس نہ دہندگان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی اگئی ہے سرکار کی عملداری نظر انے لگی ہے محکمے نے جو کچھوے کی چال چل رہا تھا اچانک خرگوش کی رفتار پکڑ لی ہے پورے محکمے میں اوپر سے لے کر نیچے تک تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے اور یہ بہتری کی جانب گامزن ہے


کراچی

مور خہ10جو لا ئی 2024

کراچی 10 جولائی ۔سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ہوا۔ اجلاس میں پریمئم نمبر پلیٹس کی دوسری نیلامی شروع کرنے اور نمبرز کے اجراع کے لئے الگ دفتر قائم کرنے پر تبادلہءِ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گاڑی مالکان کے ناموں کی شروعاتی لفظوں سے بھی پریمئم نمبر پلیٹس کے اجراع اور پسند کی نمبر پلیٹس کی فیس میں اضافے سے متعلق تجاویز ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو سہولت کے لئے پہلی نیلامی میں جاری کردہ پریمئم نمبر پلیٹس کے

تمام قانونی تقاضے جلد از جلد پورے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پریمئم نمبر پلیٹس لگانے کے لئے متعلقہ گاڑی کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا، پریمئم نمبر پلیٹس صرف رجسٹرڈ گاڑیوں پر ہی آویزاں کی جا سکی گی۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف جاری مہم ، محکمہ ایکسائز کی چیک پوسٹس کی تعمیراتی کام سے متعلق بھی تفصیلات معلوم کیں اور نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے اہلکاروں کے لئے مزید یونیفارمس کی تیاری کی بھی ہدایات دیں۔ اجلاس میں منشیات فروشی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کے لئے چیف سیکریٹری سے خط و کتابت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نئی نسل کو منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کیسز کی مضبوط پیروی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ منشیات فروشوں اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں۔

ہینڈآؤٹ نمبر 464۔۔۔

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ10جو لا ئی 2024

ملائیشیا میں کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلے بیٹل آف شیفس 2024 میں سندھ کی طالبات کی نمایاں کارکردگی

مقابلے میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (PITHM) کے طلباء دو گولڈ اور دو گراؤنڈز میڈل لے اڑے

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کی کامیاب طلباء سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد، 50،50 ہزار روپے انعام کا اعلان

کراچی 10جولائی۔ملائیشیا میں کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلے بیٹل آف شیفس 2024 میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (PITHM) سندھ کی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سونے اور دو کانسی کے تمغے حاصل کرلیے۔ بیٹل آف شیفس 2024 میں پتھم سے تربیت یافتہ عائشہ علی نے سی فوڈ جبکہ سحرش ایوب نے چکن مین کورس میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔ اسی طرح ارم شیخ نے روسٹڈ چکن فری اسٹائل جبکہ فاطمہ سستان نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ طالبات کی وطن واپسی پر صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کی، انکی کاوشوں کو سراہا اور روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کامیاب طلباء اور انکے والدین کو کامیابی پر مبارکباد دی اور 50،50 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ عالمی مقابلے میں کامیابی پر پوری قوم کو اپنی بیٹیوں پر فخر ہے، پتھم بچوں کیلئے ایک منفرد اور بہترین ادارہ ہے جہاں کے فارغ التحصیل و زیر تربیت طلباء دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پتھم ہدایت اللہ راجڑ بھی موجود تھے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 465۔۔۔ایس اے بی

فون۔99204401

کراچی

مور خہ10جو لا ئی 2024

کراچی 10 جولائی ۔ صوبائی محتسب ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا مقصد عوام کو محتسب کے ادارے سے استفادہ کرنے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے دس طالب علموں کے وفد کے سیشن میں مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی محتسب آفس کے کانفرنس روم میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تقرر کردہ دس طالب علم جنہیں محتسب کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے ۔ان طالب علموں سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے صوبائی محتسب نے کہا کہ محتسب کا ادارہ شکایت کنندگان کے حل کے لیے ٹائم فریم کی پالیسی بنانے جارہا ہے مزید برآں تقرر کردہ برانڈ ایمبیسڈر اندرون سندھ کے ان اضلاع جہاں محتسب کا دفتر موجود نہیں ہے وہ برانڈ ایمبیسڈر قریبی ریجنل دفاتر کو اپنے توسط سے شکایات ارسال کرسکیں گے اس ضمن میں جدید ٹیکنالوجی بشمول سوشل میڈیا سے بھی استفادہ کیا جائے ۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ محتسب کے دفتر میں عام آدمی بالخصوص غریب افراد کے لیے سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یونیورسٹیز کے برانڈ ایمبیسڈر طالب علم آگاہی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے جس میں غریب افراد کو صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے وکلاء کی بھاری فیس کی ادائیگی سے نجات حاصل ہوگی ۔ طالب علموں کے وفد نے ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے محتسب کے دفتر کے فنکشنل آپریشن کے بارے میں سوالات کیئے اور اندرون سندھ کے طلباء کو دور دراز علاقوں میں عوام کو شکایات کے ازالے کے لئے برانڈ ایمبیسڈرز کا حقیقی کردار ادا کرنے کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ اس سیشن میں رجسٹرار مسعود عشرت ، ایڈوائزر ریحانہ میمن اور اکمل نسیم نے بھی محتسب کے دفتر کے فنکشن پر اظہارِ خیال کیا۔

ہینڈآؤٹ نمبر 462۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ10جو لا ئی 2024

صوبائی وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں کا ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی 10 جولائی ۔صوبائی وزیر ماحولیات، موسمیات تبدیلی، اور ساحلی ترقی، دوست محمد راہموں، نے ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، صوبائی وزیر نے میمبر صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ ابراہیم حیدری کے چیئرمین ٹائون کمیٹی نظیر بھٹو، اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے ابراہیم حیدری کے معززین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کراچی شہر میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی پٹی کے علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے۔دوست محمد راہموں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہری علاقوں میں بہترین انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے اور ساحلی علاقوں میں ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا بھی مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جائے۔