ایک سیٹھ بیک گراؤنڈ رکھنے والی وزیراعلی کی مزدور دوست پالیسیاں اور اقدامات ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمال کر دیا

ایک سیٹھ بیک گراؤنڈ رکھنے والی وزیراعلی کی مزدور دوست پالیسیاں اور اقدامات ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے کمال کر دیا

ہینڈ آؤٹ نمبر 782
وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، مزدوروں کیلئے 1224 فلیٹس کا اعلان،گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کیلئے دو ہوسٹلز بنانے کی منظوری
مزدوروں کو 6ارب کی ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے واجبات فوری ادا کرنے کا حکم،گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ، میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی
شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی،محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم
ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سینیٹری سٹاف کیلئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں
ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے:مریم نوازشریف، اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے،لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ
لاہور10جولائی:……وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے 1224 فلیٹس بلا قیمت دینے کا اعلان کیا گیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازنے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ورکرز کے لئے6ارب روپے کے ڈیتھ اور میرج گرانٹ کے

واجبات ادا کرنے کا حکم دیا- گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے زائد ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا نہیں کی گئی تھی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں شیخوپورہ کے گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹلز بنانے کی منظوری دی گئی- شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی- اجلاس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا-ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیاگیا-محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے۔ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے۔ پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک ورکرز پر لیبر لاز ء کا نفاذ نہ ہونا افسوسناک ہے۔ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سینیٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس فیصل ایوب کھوکھر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری لیبر، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-
٭٭٭٭

وزیراعلی مریم نوازشریف سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ اور عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو
لاہور10جولائی:……وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ اور عوامی مسائل اور ضروریات پر گفتگو ہوئی۔عدنان افضل چٹھہ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو 100 دنوں میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔عدنان افضل چٹھہ نے فیلڈ ہسپتال او رکلینک آن ویلز اور یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو پراجیکٹس کو سراہا-ملاقات میں ٹیوٹا اور ٹیکینکل ایجوکیشن میں جدت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو نوجوانوں کے لئے کامیابی کی نوید ہوگا۔ ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر بتدریج 40 ہزار کی جائے گی۔ سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے،ٹیوٹا پروگرام میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے جائیں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ نوجوان معاشی طور پر با اختیار ہوگا تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکے گا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 784
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
لاہور10جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔
٭٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 785
پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے فرسٹ پوزیشن ہولڈرزکو تین لاکھ، سکینڈپوزیشن کو دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے
لاہور بورڈ کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ اور طالبات کو ٹرافیاں بھی دیں
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا اعلیٰ تعلیم کیلئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان، طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز تقریب میں اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں، باتیں کیں اور پسندیدہ مضمون کے بارے میں بھی دریافت کیا
اعلی تعلیم کیلئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی،لاہور بورڈ کی پوزیشن ہولڈر طالبہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو گھر کے حالات بتاتے آبدیدہ
پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے، مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں،دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے، اعتماد بڑھا ہے: طلبہ
ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں،پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے،بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے: مریم نوازشریف
لاہور10- جولائی:……”لاہور بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز پر انعامات کی بارش“۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور بورڈ پوزیشن ہولڈرز کو مدعو کیا اور وزیر اعلیٰ آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تقریب میں اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلی تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ایک طالبہ نے گھر کے حالات بتاتے ہوئے آبدید ہ ہو گئی اور کہا کہ اعلی تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی ہوں۔ پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے، اب پتہ چل رہا ہے اب مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔ایک طالبعلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ہے، اعتماد بڑھا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں دیں اورطلبہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلی پوزیشن ہولڈرز کو تین، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز ایک ایک لاکھ روپے کی چیک دیئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر پوزیشن ہولڈر سے بات چیت کی اور پڑھائی کی ٹائمنگ کے بارے میں پوچھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دریافت کرنے پر طلبہ نے ٹیچر والدین اور بہن بھائیوں کی سپورٹ اور پسندیدہ مضمون کے بارے بتایا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے ریاضی کو پسندیدہ مضمون قرار دیا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے۔بہت خوش ہوں،ملک کا مستقبل روشن ہے۔بچوں کی کامیابی پر والدین اور ٹیچر خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے پوزیشن ہولڈرز محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ،غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل تھے۔سینئر منسٹر مریم اوورنگ زیب، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، ڈاکٹر احتشام انور،سیکرٹری لاہور بورڈ ڈاکٹر بشریٰ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب
لاہور، فون نمبر:99201390
ڈاکٹر محمد عمران اسلم/پی آر او ٹو سی ایم
ہینڈ آؤٹ نمبر 786
”پاک فوج کے شہد ا پر قوم کو فخر ہے“
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کیلئے حرف تحسین
لاہور10جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کے لئے حرف تحسین پیش کیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فوج کے شہد ا پر قوم کو فخر ہے۔
٭٭٭٭