لاہور میں فرشتوں کا ہسپتال سامنے آگیا ، مریضوں نے فرشتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے


لاہور میں فرشتوں کا ہسپتال سامنے آگیا ، مریضوں نے فرشتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

سیکرٹری صحت علی جان کا سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ واجد علی شاہ اور سپیشل سیکرٹری آپریشن راجہ منصور اور سی این ڈبلیوکے عہد اداروں کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا پرنسل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ سلطان نے سیکریٹری صحت کا استقبال کیا سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی وارڈ میں وزٹ کے دوران مریضوں سے

جناح ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا مریضوں نے سیکریٹری صحت کو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ملنے والی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا ہسپتال میں آنے والی ایک خاتون نے کہا کہ موجودہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر یحئ سلطان ایک فرشتہ صفت انسان ہیں میں نے عام شہری کی حیثیت سے ان کے آفس میں گئی تو انہوں نے بہت پیار سے میری بات سنی اور میرے ساتھ میرے میری وآلدہ کی عیادت کے گئے اور عملے کو ہدایت دیں کہ ان کو کسی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری طرف سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں بہترین سروس فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گزشتہ روز سیکرٹری صحت نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کردیں سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں بہترین انتظامات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا سیکرٹری ڈیویلپمنٹ اور سیکرٹری اپریشن ڈی سی این ڈبلیوکے عہدے داروں کے ساتھ ہسپتال میں تفصیلی وزٹ کیا پرنسپل علامہ اقبال کالج پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقعی اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحئ سلطان نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی