ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص ناکام رہے – کاروائی کی جائے- ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ
Sohail -Rajput-Ombudsman-Sindh
=============================
میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو 60 روز کے اندر ٹنڈو جان محمد کا سٹی سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی تفصیلات کے مطابق ٹنڈو جان محمد کے رہائشی افتخار گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں نے 27 دسمبر 2007 میں سابق وزیراعظم کی شہادت کے موقع پر جلائے گئے ریکارڈ کے لئے درخواست دی تھی جس پر متعلقہ اعلیٰ حکام کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری کو انکوائری افسر تعینات کیا گیا جنہوں نے 2000 میں سے 450 دعویدار کیسز حل کیے تحقیقات کرنے
پر معلوم ہوا کہ سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈگری کو انکوائری افسر مقرر کر کے ہدایت کی تھی کہ 180 روز کے اندر ٹنڈو جان محمد شہر کا سٹی سروے سروے ریکارڈ مکمل کیا جائے اس کے علاوہ 60 روز کااضافہ کر کے ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص کو بھی اس کام کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جو کہ ناکام رہے صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ نے مورخہ 25 اپریل2024 کو درخواست گزاروں کی سماعت کی اور سینئر ممبر بورڈ آف روینیو اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو ہدایت کی کہ 60 روز کے اندر ٹنڈو جان محمد شیر کا سٹی سروے مکمل کر کے انکوائری کی جائے کہ سٹی سروے مکمل کرنے میں کیوں تاخیر کی گئی اور متعلقہ ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔