23 جلوس حساس قرار


23 جلوس حساس قرار
================
23 جلوس حساس قرار
================

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
میرپورخاص پولیس نے یکم محرم الحرام سے یوم عاشورہ تک نکلنے والے جلوس و مجالس کے حوالے سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی محرم الحرام کے دوران ضلع میرپورخاص میں 445 مجالس ہونگی، جس میں 110 مجالس حساس ہونگی، ضلع میرپورخاص میں 107 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، جس میں 23 جلوس حساس قرار دیے گئے ہیں ، جبکہ ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کےلئے 1500 سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں،ایس ایس پی میرپوخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رینجرز اور سادہ لباس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے گزرگاہوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جائےگی، انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوس کی نگرانی کےلئے 1500 پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے جبکہ ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی مکمل عملدرآمد کرایا جائےگا، تاکہ کسی بھی شرانگیزی کو روکا جاسکے، میڈیا اور پولیس کا ایک دوسرے کےساتھ تعاون انتہائی اہم ہے.ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری صاحب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں اور مشکوک افراد کی نقل وحرکت سے متعلق فوری پولیس کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کاروائی کرکے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو روکا جاسکے-ایس ایس پی میرپورخاص کی قیادت میں ضلع میں فلیگ مارچ کیا جائیگا، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکینگ، موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ، ہوٹل، مسافر خانوں کا سرچ آپریشن، پولیس پیکٹنگ، مشکوک افراد پر نظر رکھی جارہی ہےایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے تمام ایس ڈی پیز اوز / ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات دیے گئے ہیں کہ حفاظتی انتظامات، پولیس نفری کی چوکسی، علاقے میں موبائیل گشت اور تمام حفاظتی امورکو یقینی بناتے ہوۓ بزاتِ خود سپروژن کریں گے، غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر وضح کردہ فرائض انتہائی جانفشانی اور مستعدی سے انجام دیں گے، تمام افسران اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں گے، کسی بھی قسم کی لاپروائی کو برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔