لاہور(جنرل رپورٹر)سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ,تفصیلات کے مطابق سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کے حوالے سے آج لاہور بورڈ میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں کمشنر لاہور ڈویژن / چیئرمین بورڈ ذید بن مقصود نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ لڑکوں میں دانش ہائی سکول ہرنولی مور ڈسٹرکٹ میانوالی سے محمد آیان کاشف 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی,دوسری پوزیشن دو بچوں نے حاصل کی جس میں معیز حیدر 1186 جبکہ ماہین سجاد نے بھی 1186 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ
تیسری پوزیشن 4 بچوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، عبیدالللہ عثمان ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر تیسری پوزیشنز حاصل کی
اس طرح لڑکیوں میں سے ماہین سجاد 1186 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی
دوسری پوزیشن تین لڑکیوں نے حاصل کی جس میں آبیرہ آصغر ، زینب آصف اور سحر شکیل نے 1185 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ تیسری پوزیشن لائبہ محمد افضل 1184 نمبر لیکر حاصل کی ۔
آرٹس گروپ میں لڑکوں میں پہلی پوزیشن غلام ہمایوں دین نے 1073 نمبر حاصل کیے دوسری احتشام الحق جبکہ تیسری پوزیشن
محمدفرحان نے حاصل کی ۔ اس طرح لڑکیوں میں پہلی حفصہ اور میرا عمران اور دوسری حافظہ کائنات عامر جبکہ تیسری پوزیشن میرا خرم حاصل نے حاصل کی
پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے اعزاز میں کل ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں انعامات اور سرٹفیکیٹ دیے جائے گے۔
پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران اور ان کے والدین اور اساتذہ کو چیرمین زید بن مقصود نے مبارک باد پیش کی اور ان کو مستقبل میں بھی اسی طرح محنت کرنے کی ہدایت کی ۔
تقریب میں سیکرٹری لاہور بشری بی بی اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے بھی شرکت کی ۔