صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے

پریس ریلیز
لاہور6 جولائی:- صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ٹورسٹ ٹرین انفراسٹرکچر ہو یا ہسپتال ہوں، مریم نواز مری میں ہر شعبے میں توجہ دے رہی ہیں۔ ہم بہت جلد بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز میں دل کی لیبارٹری اور مری کے ہسپتال بہتر کریں گے۔ مری میں بہت جلد سپیشلائزڈ ہسپتال قائم کریں گے۔ مری کو بہت جلد ضلع کا درجہ دیدیا جائے گا۔ مری کے صحافیوں کو فلیٹس بناکر دئیے جائیں، رجسٹرڈ صحافیوں کی لسٹ لاہور بھجوا دیں تو پنجاب حکومت سے مری کے صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب کی جگہ کی بات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ میں مری پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اگر علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے۔ اس حوالے سے میں میڈیا مالکان سے بات کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز مری کے

صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی۔ ہم تمام ڈسٹرکٹ کی طرح مری پریس کلب کو بھی سالانہ گرانٹ دیں گے۔ ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے میں خود بات کروں گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم علاقائی رپورٹرز کے مسئلے کا حل ضرور نکالیں گے۔ مری میری لیڈر کے دل کے بہت قریب ہے، جب دوسری بار آؤں تو چاہتی ہوں نئے پریس کلب کا افتتاح کروں۔ مری میں غیر قانونی تعمیرات اور ٹریفک کے مسائل پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو کئی کئی گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ پنجاب حکومت مری کے لئے گلاس ٹرین لے کر آرہی ہے جس سے ٹریفک سے مسائل کم کرنے ہیں مدد ملے گی۔

========================

ہینڈ آؤٹ نمبر774
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی مسعود پز شکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئیگی: مریم نوازشریف
لاہور 6 جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسعود پزشکیان کو ایرانی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نو منتخب ایرانی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدرمسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی۔ صدرمسعود پزشکیان سے پاکستان اورایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لیجانے میں بھرپور کردار اداکرنے کی توقع ہے۔
٭٭٭٭