لاہور( مدثر قدیر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 598بیڈز پر مشتمل دل کی بیماریوںکے حوالے سے پنجاب کا واحد ہسپتال ہے جہاں کی ایمرجنسی میں روزانہ 800سے زائد مریض دل کی تکلیف کے ساتھ رجوع کرتے ہیں جن میں سے 100 سے زائد مریضوں کوداخل جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 20سے زائد مریضوں کی پرائمری پی سی آئی کرکے ان کی تکلیف کو ختم کیا جاتا ہے ان باتوں کا اظہار کچھ عرصہ قبل مستقل بنیادوں پر تعینات ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم نے خصوصی گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر12سے 15اوپن ہارٹ سرجریاں کی جارہی ہیں جبکہ ایمرجنسی میں داخل مریضوں کوتمام اور ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جارہی ہیں ۔ڈاکٹر شعیب اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 38ہے جن میں سے 35فنکشنل ہیں جبکہ اینجو گرافی کی 7مشینیں کام کررہی ہیں اور جلد ہی مزید 2نئی مشینیں لگا ئی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا رش کم ہوجائے گا۔اس وقت ادارے میں ایکو کارڈیو گرافی کی 5اور سی ٹی اینجیو کی 3مشینیں فنکشنل ہیں جبکہ 20 جان بچانے والے انجکشنز ایس کے بھی ہسپتال کی فارمیسی میں موجود ہیں جو وقت ضرورت مریضوں کو مہیا کیے جاتے ہیں ۔گفتگو کے دوران
ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 596مریضوں کی اینجو گرافیاں ،179مریضوں کی اینجو پلاسٹی اور 100سے زائد مریضوں کی پرائمری اینجو پلاسٹی کرکے انھیں گھروں میں شفٹ کیا گیا اور اب ان کو اوپی ڈیز کے ذریعے 50دنوں کی ادویات گھر کے ایڈریس پر بھیجی جارہی ہیں جو حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام ہے ۔اوپی ڈی سروسز کے بارے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب اسلم کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 2200سے زائد مریض اوپی ڈی میں رجوع کرتے ہیں جن میں سے 400نئے مریض رجسٹرڈ ہوتے ہیں جبکہ باقی وہ ہیں جو مستقل بنیاد پر اپنے مقررہ وقت پر ہسپتال چیک اپ کے لیےآتے ہیں اور اوپی ڈی کے تمام مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولیات مفت فراہم کی جاہی ہیں۔ہمارا عزم انسانیت کی خدمت ہے اور ہم اپنے عزم کے ساتھ مریضوں کی خدمت میں مشغول ہیں کیونکہ مریض ہمارے لیے وی آئی پی کا درجہ رکھتا ہے ۔ڈاکٹر شعیب اسلم نے بتایا کہ وہ بقائی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں جبکہ انھوں نے ایم فل پنجاب یونیورسٹی اور ایم ڈی کارڈیالوجی کی ٹریننگ پنجاب اسنٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہی سے مکمل کی جبکہ 10سال ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد،3سال فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خدمات دینے کے بعد 2021سے اپریل 2024تک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہی میں بطور اے ایم ایس ایڈمن خدمات سرانجام دے رہا تھا جس کے بعد مجھے اس ادارے کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جسے میں اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہوں۔