نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی جو وہ کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دو دن پہلے نقلی ایم کیو ایم کے قائد نے وہی زبان استعمال کی ہے جو وہ کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وہ اپنی گفتگو میں بھٹو صاحب اور بی بی صاحبہ کو لے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بڑی مدت کے بعد سندھ میں پرانے زخموں کے خشک ہونے کی فضا بننے لگی ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا خالد مقبول کے لہجے میں تلخی ہے کہ جب بھی بولوں آگ نکالوں۔ انکا کہنا تھا کہ آپ کو بولتا کون ہے، آپ چار پانچ حکومتوں میں رہے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا ایم کیو ایم کی سیاست نے اردو بولنے والوں کو سوائے جنازوں کے دیا کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہر حکومت میں ایم کیو ایم والے وزارتیں لیتے ہیں۔ اردو اور سندھی بولنے والے شعور رکھتے ہیں، وہ آپ کو جانتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف کریں لیکن یہ راستہ اختیار نہ کریں۔

https://jang.com.pk/news/1366448
======================================

شیر افضل مروت ڈرائیور لیول کے ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ڈرائیور لیول کے لوگ ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے، ان کا سیاست میں کردار ہی کیا ہے؟

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے سوال کیا ہے کہ حادثاتی طور پر جیتنے والوں نے سیاست میں کیا حصہ ڈالا ہے؟

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانیٔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے، سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟

فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے، جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ جنرل باجوہ ہم سے کہتے تھے کہ الیکشن کرائیں، ہم تیار تھے، ن لیگ والوں سے کہا کہ الیکشن نہیں کرانے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری رہائی پر کئی وزراء نے مبارک باد دی، وزراء مزے خود لوٹ رہے ہیں اور ملبہ دوسری طرف ڈال رہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کیا کہا تھا؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔

یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری کو پارٹی سے برطرفی کا خط جاری ہوچکا، روف حسن
فواد چوہدری پارٹی میں واپس کس منہ سے آئیں گے؟ حامد خان
ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی۔

شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔