میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میر پور خاص عنایت اللہ بھٹو نےمیرپور خاص سینٹرل جیل کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور قیدیوں کو دی جانے والی فنی تربیت کا جائزہ لیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی فراہم کی جانب والی فنی تربیت سے ان کے جیل سے رہائی کے بعد روزگار کمانے کے قابل بن جائیں گے جو کہ کارامد شہری بن کر معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں اور کہا کہ جیل
انتظامیہ کی جانب سے جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی فنی تربیت سے نہ صرف قیدیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ان کی ذہنی و جسمانی صحت کی بھی نشونما ہو سکے گی اور ان کے ذاتی نشونما پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے جس سے انہیں جرائم سے پاک بنانے میں مددگار ثابت ہونگے عنایت اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ جیل میں قیدیوں کے لیے تخلیقی اور پیشہ ورانہ ماحول پایا گیا اس موقع پر سینئر سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل شہاب الدین صدیقی بھی موجود تھے *