ایک خوبصورت شارٹ سٹوری ویڈیو جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، ایک مہنگی گاڑی سے اتر کر باہر انے والے نوجوان ہیرو سے ایک لڑکی ٹکراتی ہے ان کے درمیان تو تو میں میں ہوتی ہے
اور وہ لڑکی اپنی مدد کے لیے کچھ باڈی بلڈر لڑکوں کو بلا لیتی ہے وہ ا کر ہیرو کی پٹائی شروع کر دیتے ہیں لیکن ہیرو ایک ایک کر کے ان کو مار بھگاتا ہے اور اس کی پستول دیکھ کر باقی غنڈے خود بھاگ جاتے ہیں ہیرو کا اسٹائل اور
========================
انداز دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے اس شارٹ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بے پناہ پسندیدگی اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے
اور کئی لاکھ لوگ اس ویڈیو کو نہ صرف دیکھ چکے ہیں بلکہ پسند بھی کر چکے ہیں یہ ویڈیو خاص طور پر نوجوانوں میں بہت مقبول ہوئی ہے
======================
پاکستان کی معروف وی جے واداکارہ انوشے اشرف نے اچانک شادی کر لی
اداکارہ نے اپنے اکاونٹ سے دولہے کی تصاویر میں صارفین کیساتھ شیئرکردیں
پاکستان کی معروف وی جے واداکارہ انوشے اشرف نے اچانک شادی کر لیanoushey ashraf
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
پاکستانی معروف وی جے،ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے اچانک شادی کر لی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمیزبان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنےکا طعنہ دینے والوں کے منہ بند کروا دیے۔انہوں نے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے کےساتھ ساتھ معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا۔
سوشل میڈیا پراداکارہ کی جانب سے شیئرکی گئی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ انوشےاشرف کا نکاح ممکنہ طور پر آن لائن ہوا ہے،جبکہ ان کے چند عزیز و اقارب نے بھی ان کے نکاح میں بذریعہ ویڈیو کال شرکت کی۔
انوشے اشرف نے سوشل میڈیا اکاونٹ سے دولہا کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، ان کا نکاح شہاب رضا مرزا نامی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔
ANOUSHEY ASHRAF
MARRIGE
=============
کھال کی لالچ : بلوچستان میں تیندووں کے بعد 2 بھیڑیوں کو مارنے کی ویڈیو وائرل
بلوچستان میں 2 تیندووں کے بعد جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خضدار کی تحصیل باغبانہ کے پہاڑوں پر مقامی افراد نے 2 بھیڑیوں کو مارڈالا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جب کہ بتایا جارہا ہے کہ مقامی افراد نے قیمتی کھال کے حصول کے لیے 2 بھیڑیوں کو مارا۔
یہ بھی پڑھیں
ویڈیو: بلوچستان میں کئی دہائیوں بعد فارسی تیندوا دیکھا گیا
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترندین کے پہاڑوں میں بھیڑیے کو علاقے کے لوگوں نے مارا، بھیڑیوں کو مار کر ان کی کھال اتاری گئی ، مقامی لوگوں نے ملزمان کی نشاندہی کردی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خضدار نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نایاب نسل کے تیندوے کو ہلاک کردیا گیاتھا، مقامی افراد نے غار میں گھس کر تیندوے کو نشانہ بنایا تھا اور تیندوے کو ہلاک کرنے کے بعد ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔