پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک)کے زیر اہتمام یو ایس پیٹنٹ فائلنگ پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں امریکہ کے پیٹنٹ بھرنے کے عمل پرخصوصی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف سنٹرل مشی گن امریکہ کے ڈاکٹر وسیم حیدر، پروفیسرڈاکٹرگل حمید اعوان، ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محسن علی رضا، قائمقام ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عقیل انعام، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر محمد عرفان، محققین، فیکلٹی ممبران، صنعتی ماہرین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی محققین، فیکلٹی ممبران،
صنعتی ماہرین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی لیکچر میں،ڈاکٹر وسیم حیدر نے پیٹنٹ کے قانون کی بنیادی باتوں، درخواست کے عمل، عام خامیوں اور کامیاب پیٹنٹ فائلنگ کے لیے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر اپنی ایجادات اور نظریات کی حفاظت کے لیے ضروری علم اور آلات سے آگاہ کیا گیا۔