لاہور(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈینز کمیٹی کے وفد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں ملاقات
وفد میں پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، چیئرپرسن گائنی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عائشہ ملک، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج پروفیسر نورین اکمل، چیئرپرسن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر ، ڈین بیسک سائنسز پروفیسر عالیہ زاہد، رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا اورڈاکٹر تسکین زہرہ شامل تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی قومی اور بین الاقوامی شراکت بالخصوص 2022 کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی حالیہ رینکنگ ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیوں، بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ ,سول ایوارڈ2023، ، میل نرسنگ پروگرام، بزنس انکیوبیشن سینٹر کرونا وباء میں نمایاں خدمات اور ٹیلی میڈیسن میں مثالی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہناتھا کہ گائنی ڈیپارٹمنٹ میں چار نئی سب اسپیشیلٹیز سمیت مختلف شعبوں میں نئےپوسٹ گریجوئیٹ اسپیشیلٹیز کا آغاز جلد ہو نے جا رہا ہے۔
گورنر پنجاب کا اظہار خیال
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی بہترین کام کر رہی ہے ۔دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ گورنر پنجاپ نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ضلعی سطح پر پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ پروگرام کو سراہا۔ ان کا مزید کھنا تھا کہ طب کے شعبے میں تحقیق اور اختراع بہت اہم ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم اور تحقیق میں نمایاں کاکردگی دکھا رہی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے گورنر پنجاب کو ہسٹری بک اور یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کانووکیشن پر مدعو بھی کیا۔