جاں بحق حاجیوں میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں

سعودی عرب میں جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 58 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں سے 658 کا تعلق مصر سے اور 68 کا تعلق بھارت سے ہے۔

اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور کردستان ریجن کے شہریوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔

تیونس اور اردن کی وزارتِ خارجہ کے حکام نے بھی بیشتر جاں بحق شہریوں کے حج ویزے پر نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے کے حکام کو حجاجِ کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔
===========================

سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا
سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔

محکمہ ایری گیشن کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا ہے۔

گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔
===================
سوات میں قرآن پاک کی بے حرمتی، عوام مشتعل، گستاخ کو آگ لگا دی
آج کا اخباراہم خبریں21 جون ، 2024
FacebookTwitteryoutubeWhatsapp
اہم خبریںادارتی صفحہاسپورٹسیورپ سےدنیا بھر سےملک بھر سےشہر قائد/ شہر کی آوازدل لگیبزنستعلیم صحت خواتینسندھ بھر سےمراسلات

اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین گریب بشکریہ سوشل میڈیا
سوات+مدین(نمائندگان جنگ) سوات کے علاقے مدین میں سیالکوٹ سے آئے ہوئے شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر علاقے کے لوگ مشتعل ہوگئے ،انہوں نے گستاخ کوآگ لگادی،سیالکوٹ کے رہائشی شخص کی گرفتاری کے بعد مشتعل عوام کا تھانے پر دھاوا،پولیس نے ملزم کو عوامی چنگل سے آزاد کرکے تھانے منتقل کردیا تو لوگوں نے اعلانات کرکے تھانے کا گھیراؤکرلیا ۔

اس دوران پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی تاہم مشتعل افراد نے تھانےمیں داخل ہوکر تھانے کی عمارت اور گرفتار گستاخ کو آگ لگادی، 11 مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

پولیس کی کئی گاڑیاں بھی جل گئیں ۔ ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہداللہ کےمطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیالکوٹ سے آئے ہوئے سیاح شخص جس کانام سلیمان معلوم ہوا ہے پر لوگوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کی پولیس کو اطلاع دی ۔

پولیس نے سلیمان کو گرفتار کرکے مدین تھانہ منتقل کردیا تو لوگوں نے لاؤڈسپیکر کے ذریعے اعلانات کرکے تھانے کا گھیراؤکرلیا ۔

پولیس نے عوام کو مننتشرکرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی مگر عوامی سمندر تھانے میں داخل ہوگئی ۔

ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد نے مزید بتایا کہ مشتعل افراد نے ڈی ایس پی مدین کے دفتر ،عمارت اورپولیس کی گاڑیوں کو نذرآتش کردیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ مشتعل افراد نے ملزم کو بھی پولیس کے قبضے سے چھڑواکر اسے سڑکوں پر گھیٹنے کے بعد اسے آگ لگاکر ہلاک کردیاہے ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اس دوران گیارہ مقامی افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو سول اسپتال مدین منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دو افراد کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد مدین بازار کو بند کرکے لوگوں نے کالام کی مرکزی شاہراہ بھی بلاک کردی ہے ۔

ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت دیگر پولیس آفیسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی گئی ہے ۔

آئی جی پولیس اخترحیات خان نے بھی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
https://jang.com.pk/news/1362190
=========================================

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 80 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں آج انتہائی تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے جہاں ایک موقع پر انڈیکس نے 80 ہزار کی تاریخی بلندی کو چھو لیا۔

100 انڈیکس 622 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79 ہزار 642 پر آ گیا ہے۔

دورانِ کاروبار انڈیکس 80 ہزار 59 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 79 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔