موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر آج معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا نیا گانا کوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا


لاہور(کلچرل رپورٹر)موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر آج معروف گلوکارہ شازیہ منظور کا نیا گانا کوک سٹوڈیو کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا گزشتہ روز گانے کو ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا جس کو شائقین موسیقی اور شازیہ منظور کے پرستاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ٹیزر میں ”ٹی جے 2056“ کا زکر کیا گیا ہے اس پنجابی گانے کو آج ورلڈ وائیڈ ریلیز کیا جارہا ہے گلوکارہ شازیہ منظور ان دنوں سوشل میڈیا اور میوزک کی دنیا میں خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں جبکہ بھارتی پنجاب کے گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ان کے گانے گاکر ان کو دنیا بھر میں ٹربیوٹ پیش کر رہے ہے گلوکار شازیہ منظور کا کہنا ہے کہ موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر میرے گانے کو ریلیز کیا جارہا ہے دنیا بھر سے مداحوں کے پیار بھرے پیغامات موصول ہورے ہیں سب میرے نئے گانے کی ریلیز کا انتظار بے صبری سے کر رہے تھے میرے سابقہ گانوں کی طرح یہ پنجابی گانا بھی موسیقی کے دلدادا افراد کے دلوں میں راج کریگا ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آواز کے ذریعے دنیا بھر میں امن پیار محبت کا پیغام دینے کے ساتھ میوزک کے چاہنے والوں کو اچھی موسیقی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں ان کا کہنا تھا اس مرتبہ کوک سٹوڈیو میں بہت سے نئے لوگوں کو متعارف کروایا گیا جنہوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔