ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو نے کہا ہے کہ پولیو مرض ہمارے مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل سے جڑا ہوا ہے اس لیے پولیو مہم کی کامیابی پولیو ٹیموں کے کاموں پر منحصر ہے

میر پور خاص رپورٹ تحسین احمدخان~
ڈپٹی کمشنر سونو خان چانڈیو نے کہا ہے کہ پولیو مرض ہمارے مستقبل کے معماروں کے روشن مستقبل سے جڑا ہوا ہے اس لیے پولیو مہم کی کامیابی پولیو ٹیموں کے کاموں پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں 3 جون سے 7جون تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران آنے والے درپیش مسائل اور کمی کوتاہی کو دور کیا جائے تاکہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جیرامداس اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائنداس نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو میم کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور مکمل مائیکرو پلان بنایا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ پولیو مہم سندھ بھر کے 13 اضلاع میں ہو رہی ہے اور کہا کہ اس مہم کے دوران میرپورخاص ضلعےکے پیدائش سے پانچ سال تک یہ 3 لاکھ 48ہزار465 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 1017 موبائل ٹیمیں 97 فکسڈ ٹیمیں 53 ٹرانزٹ پوائنٹ میں 231 ایریا انچارج 62 یو سی ایم اوز مقرر ہوں گے اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈینیٹرطحور حسین ڈسٹرکٹ مینجر پی پی ایچ ائی کرنل اختیار علی اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری پریم چند اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی عبدالغفار لاکھیر اسسٹنٹ کمشنر ڈگری محمد فیصل گجر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی,*