جامعہ کراچی ہیلتھ ہینڈ فارمیسی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے شربت کیمپ کا انعقاد۔

کیمپ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر یونیورسٹی کلینک میں لگایا گیا۔ جہاں طلبا و طالبات ، استادزہ کرام اور یونیورسٹی عملے کی آمد کا سلسلہ جاری۔

جامعہ کراچی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد حسان اوج صاحب کی جانب سے کیمپ کا دورہِ کیا گیا۔ جہاں پر سی ای او ہیلتھ ہینڈ فارمیسی کاشف فرید کی جانب سے خوش آمدید کیا گیا۔ کیمپ کی تفصیلات فراہم کی گئی۔

ہیلتھ ہینڈ فارمیسی یونیورسٹی کلینک میں قائم ہے جو پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک فارمیسی کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کے اندر طلباء و طالبات، اساتذہ کرام، غیر تدریسی عملہ سمیت رہائش پذیر کو تمام ادویات فری ہوم ڈیلیوری کے ساتھ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔