سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریجن میں 5 سالوں سے ریجنل ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی محکمہ کو ایک افسر کو پٹے ٹھیکیداری پر دے دیا گیا

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان ~
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریجن میں 5 سالوں سے ریجنل ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی محکمہ کو ایک افسر کو پٹے ٹھیکیداری پر دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میرپورخاص ریجن میں گزشتہ 5 سال سے ریجنل ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹرز کی پوسٹ خالی کسی کو چارج نہیں دیا جارہا ڈسٹرکٹ عمرکوٹ ڈسٹرکٹ تھر پارکر ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی عوام پریشان حال رہائشی عمارت کے اجازت نامے حاصل کرنے کیلئے بھی ڈائریکٹر جنرل آفس کراچی دھکے کھانے پر مجبور چھوٹے ملازمین کی جانب سے ڈی جی آفس کراچی سے بلڈنگ پلان پاس کروانے کے نام پر لاکھوں روپے رشوتیں طلب کی جانے لگی زراہع کے مطابق 10 سال سے ایک افسر نے پورے ڈویثرن کو پٹے پر ٹھیکہ لیا ہوا ہے جہاں پورے ڈویثرن کے ساہیلین رہاہشی علاقوں کے اجازت نامے بلڈنگ پلان حاصل کرنے کے لیے بھاری نزرانے دے کر اپنا کام کرانے پر مجبور ہیں دونوں افسر کی تعیناتی نا ہونے کی وجہ سے کہی سالوں سے تعینات نچلے افسران نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے شہری حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی فوری طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میرپورخاص میں ریجنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرے *