یونیورسٹی آف گوادر کے ORIC ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام معروف بلوچی ادیب سید ظہور شاہ ہاشمی کی 98ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد۔

پریس ریلیز 25 اپریل 2024

گوادر یونیورسٹی ک ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن آفس (ORIC) کے زیر اہتمام ممتاز بلوچی ادیب اور شاعر سید ظہور شاہ ہاشمی کی 98ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک ادبی سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام یونیورسٹی کی سیمنار ھال میں کیا گیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ مہمانان خصوصی میں سید اکیڈمی کے چیرمین جناب علی عیسیٰ اور بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اے آر داد شامل تھے۔ یونیورسٹی کے مرکزی سیمینار ہال میں منعقد اس تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، رجسٹرار دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس شفیع محمد، کے علاوہ بلوچ زبان کے ادیب آصف شفیق، امبر سمین، کے فراق، ماجد رحیم سہرابی کے علاوہ بلوچی ادبی و سول سوسائٹی کے اراکین، ماہرین تعلیم، فیکلٹی ممبران، طلباء و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے سید ہاشمی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید نہ صرفگوادر بلکہ پورے صوبے اور ملک میں بلوچی زبان و ادب کے حوالے سے ایک معتبر نام ہین۔
اس کے علاوہ شرکا نے تقریب میں سید ظہور شاہ ہاشمی کی زندگی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ سید ھاشمی کی بلوچی زبان کے لیے خدمات نے بلوچی ادبی منظر نامے کو نمایاں طور پر تقویت بخشی ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سید ہاشمی کی تحریروں کی پائیدار وراثت کی عکاسی کی، جو نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یادگار تقریب سید ظہور شاہ ہاشمی کی زندگی اور ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ سید ھاشمی کی خدمات نے بلوچی ادبی منظر نامے کو نمایاں طور پر تقویت بخشی ہے۔
اپنی تقاریر میں مقررین نے بلوچی ادب کے تحفظ اور فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں سید ہاشمی سے متعلق شاندار تقریب کے انعقاد پر گوادر یونیورسٹی کے اقدام کو سراہا۔

خیر جان اکیڈمی گوادر کی جانب سے یونیورسٹی کوریڈور میں “سید دِید” کے موضوع پر سید ھاشمی کی تصویری نمائش میں سید ہاشمی کی زندگی کے یادگار لمحات کی عکاسی کی گئی تھی، جس سے حاضرین کو اس نامور ادیب اور شاعر کے سفر کی جھلک فراہم کی گئی تھی۔ تقریب کے آخر میں بلوچی گلوکار سمیر رحیم نے سید ھاشمی کے کلام اپنے سریلی آواز میں سامعین کو سنانے ساتھ ساتھ خیر جان آرٹ اکیڈمی کی پروڈکشن ٹیم نے سید ھاشمی کی لکھی گئی تھیٹر کی اسکریننگ کی۔ تقریب کے آخر میں یونیورسٹی کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کے گئے۔