ایک دن میں کروڑوں کے سرکاری اشتہارات ،ایک اشتہاری ایجنسی پر سیکرٹری اطلاعات اتنے مہربان کیوں ؟ حکومت ناراض ، افسران کا تبادلہ ۔ تحقیقات کا مطالبہ سامنے انے پر حکومتی شخصیات متحرک ،سیاسی مخالفین نے ایک خاتون سابق وفاقی وزیر کو بھی معاملے میں گھسیٹ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کچھ عرصہ قبل ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کے اشتہارات سرکاری فنڈز سے جاری ہونے کے معاملے پر واویلا مچا تو ایک ہی اشتہاری ایجنسی پر سیکرٹری اطلاعات کے خاص طور پر مہربان ہونے کا سوال بھی اٹھا ۔ حکومتی اجازت یا بغیر اجازت ،اشتہارات ایک ہی دن میں ایک ہی ایجنسی کے ذریعے کیوں جاری ہوئے ۔ جب سرکار نے رقم کے استعمال کی ایک حد مقرر کر رکھی ہے تو اس کے خلاف ورزی کیوں کی گئی ؟ اب اس معاملے کی چھان بھی شروع ۔ محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی ار میں افسران کے تبادلے کر دیے گئے ۔

معاملے کو شفاف انداز میں اگے بڑھا کر جلد تحقیقات کرنے کا مطالبہ ۔ انکوائری ہونی چاہیے اور جلد حقائق سامنے انے چاہیے ۔کیا یہ دو اشتہاری ایجنسیوں کے درمیان بزنس کی لڑائی ہے یا سیاسی مخالفین نے ایک خاتون سابق وفاقی وزیر کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے اس معاملے کو اچھالا ؟ جن کا دور دور تھا کہ اس معاملے سے کوئی واسطہ نہیں ۔ بہرحال شور مچا ہے تو تحقیقات ہونی چاہیے حقائق سامنے انے چاہیں ۔
=======================

لاہور25 -اپریل:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاپولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبل کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب
پاس آؤٹ پریڈ میں شامل لیڈی پولیس بہت الرٹ ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس اتنا زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ مریم نواز شریف
آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ مریم نواز شریف
وقت آئے گا کہ جب لیڈی پولیس کی تعداد 50فیصد سے تجاویز کرجائے گی۔ مریم نواز شریف

خواتین بہت محنتی ہے، سپر ہیومین کی طرح کام کرتی ہیں، مائیں بھی،بیٹیاں بھی،بہنیں اور پروفیشنل بھی ہیں۔ مریم نواز شریف
جتنی محنت سے خواتین کام کرتی ہیں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، سب کو سلیوٹ، سب کو سلام۔ مریم نواز شریف
خوشی ہوئی کہ اس دفعہ پولیس سورڈ آف آنر ایک نوجوان خاتون کو دی، میری بہنوں، بیٹیوں مجھے آپ پر فخر ہے۔ مریم نواز شریف
لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹریننگ جدیدتقاضوں کے عین مطابق کی گئی۔ مریم نواز شریف
ٹریننگ حاصل کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پروفیشنلزم دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ مریم نواز شریف
پہلی بار پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہوا پولیس کی نوکری یا سی ایم کا حلف ہوبہت ہی ذمہ داری کا کام ہے۔ مریم نواز شریف
وزیر اعلیٰ آفس میں ہم فیصلے کرتے ہیں آپ اس پر عملدرآمد کراتے ہیں، آپ پر بھاری ذمہ داری ہے۔ مریم نواز شریف
خواتین نرم دل ہوتی ہیں، جلد معاف کر دیتی ہے لیکن لیڈی پولیس کانسٹیبلز آپ نے صرف اور صرف انصاف سے کام کرنا ہے۔ مریم نواز شریف
آپ کی تمام تر ہمدردیاں مظلوم کے لیے ہونی چاہیے،ظالم کے لیے دل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، ظالم کو سزا دینی ہے۔ مریم نواز شریف
میرا دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ہوتا، ظالم کو سزا دیتے ہوئے بھی تکلیف ہوتی ہے۔ مریم نواز شریف
جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، مظلوم کی داد رسی کریں اور انصاف دلوائیں۔ مریم نواز شریف
پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتی ہوں، آپ کی بیٹاں آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔مریم نواز شریف
اپنے والد کو دن کے معاملات کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے ان کے چہرے کا فخر دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں۔ مریم نواز شریف
مجھے اس منصب پر آنے کے لئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا میں سے گزر کر پہنچی ہوں۔ مریم نواز شریف
تمام والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، بیٹیوں پر اعتماد کریں، ساتھ دیں یہ آپ کا سر فخر سے بلند کریں گی۔ مریم نوا زشریف
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کروں گئی کہ ملک میں جہاں بھی ترقی نظر آتی ہے وہاں پر ان کا ہی نام ہے۔ مریم نواز شریف
نواز شریف کے دور کے ترقی کے ورثہ کو لیکر چلنے کی بہت بھاری ذمہ داری ہے، مجھے اسے مزید مضبوط کرنا ہے۔ مریم نواز شریف
ٹریننگ کالج کے لئے کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوتو مجھے بتائیں میں ہر وقت حاضر ہوں۔ مریم نواز شریف
====================

ہینڈآؤٹ نمبر516
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس، انکوائری کا حکم
لاہور24 اپریل:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
==================

ہینڈآؤٹ نمبر514
”اپنی چھت …… اپنا گھر“پراجیکٹ،لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی کی نشاندہی کا عمل مکمل
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم
نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق،پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ،پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور
لاہور24- اپریل:…… ”اپنی چھت …… اپنا گھر“پراجیکٹ،لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر اپنی چھت ……اپنا گھر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی۔کم آمد ن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت……اپنا گھرپراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواشریف نے کم از کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭

لاہور میں ادویات کی قلت، مریض خوار
میڈیکل استور مالکان اور فارما کمپنیز بھی پریشان
huma-butt
لاہور کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ سانس، شوگر دل، دماغ اور بلڈ پریشر کی دوائیوں کے لیے مریضوں کو مختلف اسٹورز کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔

آئے دن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ شہری کہتے ہیں ادویات نہ تو ہسپتالوں سے مل رہی ہیں اور نا ہی میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں۔

ادویات کی قلت اور مہنگائی کے سبب میڈیکل اسٹورز والے بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی شارٹیج کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فارماسیوٹیکل کمپنیز کا کہنا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کے باعث خام مال مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
https://www.aaj.tv/news/30382820/

LAHORE

MEDICINE SHORTAGE