پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ پرامن اور محب وطن جماعت ہے ایم کیو ایم ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے،


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ پرامن اور محب وطن جماعت ہے ایم کیو ایم ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، مینا بازار کریم آباد میں ایم کیو ایم کے مقامی عہدیداران دکانداروں سے بھتہ خوری میں ملوث ہیں دکانداروں کے منع کرنے پر ایم کیو ایم کارکنان آپے سے باہر ہوگیے اور ہمارے کارکنان پر تشدد کیا ،پولیس نے الٹا ہمارے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کردیا، پولیس سے کہتا ہوں کہ وہ نیوٹرل رہے ورنہ وردی اتار کر ایم کیو ایم کے نعرے لگانا شروع کردیں، ہم نے الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدوار دستبردار کروائے لیکن ہمیں اسکا صلہ یہ دیا جارہا ہے ، ایم کیو ایم قیادت معاملہ کو سمجھتے ہوئے اپنے کارکنان کو کنٹرول کرے وہ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما وقار حسین جٹ، نعیم سجاد، زاکر پٹنی اور دیگر موجود تھے۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ 18 اور 19 اپریل کی شب مینا بازار کریم آباد میں ایک مسئلہ ہوا وہاں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان دکانداروں سے بھتہ لیتے تھے دکانداروں نے شکایت کی تو ہمارے کچھ کارکنان نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی اور دکانداروں کا ساتھ دیا تو اس پر ایم کیو ایم کے کارکنان بھڑک اٹھے اور درجوں کی تعداد میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے ہلہ بول دیا اور ہمارے کارکنان پر تشدد کیا ہمارے ایک کارکن کا سر پھاڑ دیا، پولیس ہمارے کارکنان کے بجائے ایم کیو ایم کے کارکنان کو سپورٹ کررہی ہے ایم کیو ایم کے مقامی عہدیداران خصوصا ثاقب غنی اس کارروائی میں ملوث ہے ثاقب غنی کے خلاف ماضی میں جے آئی ٹی بنی وہ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے ہماری پریس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ فنکشنل لیگ کو خدشہ ہے کہ مستقبل میں یہ لوگ حالات مزید خراب کرسکتے ہیں ہم پریس کانفرنس کے زریعے متعلقہ اعلی حکام کو آگاہ کررہے ہیں ہم نے الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کے سامنے اپنے امیدوار دستبردار کروائے اور اسکا صلہ یہ دیا جارہا ہے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہم عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے رہینگے دہشتگرد کون ہے دنیا جانتی ہے ہمیں یہ لوگ دہشتگردی کا طعنہ دیتے ہیں ہم محب وطن جماعت ہیں ہمیں وہ باتیں کہنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو کہنا نہیں چاہتے دنیا بھر میں پاکستان بوری بند لاشوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے بدنام ہوا ہماری قیادت اپنے کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا اللہ پاک حفاظت کرنے والا ہے میری ایم کیو ایم کی قیادت سے گزارش ہے کہ معاملے کی نزاکت کو سمجھیں اور اپنے کارکنان کو لگام دیں میں علاقہ پولیس سے بھی کہتا ہوں کہ وہ نیوٹرل رہیں ورنہ پولیس وردی اتار کر ایم کیو ایم کے نعرے لگائے زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی اور مقدمہ بھی ہمارے کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ایسا ہوگا تو یہاں کیسے امن وامان ہوگا اور انویسٹمنٹ آئیگی ہم انصاف چاہتے ہیں ہمیں عدالتوں سے ضرور انصاف ملے گا۔ سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہمیں ایم کیو ایم والے غیر مقامی کا طعنہ دے رہے ہیں وہ میرے کارکنان سے مل لیں پتہ چل جائیگا کہ کون غیر مقامی ہے انکے کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنی قیادت کے ڈسپلن میں بھی نہیں ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ نے ہر ایشو پر آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتی رہیگی ہماری خواتین ارکان سے یہ لوگ ایوانوں میں خوفزدہ رہے ہم واحد جماعت ہیں جو پاکستان کا پہلے اور اپنا مفاد بعد میں سوچتے ہیں۔