ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر آج شہر میں عام تعطیل ہے۔

لاہور میں آج سرکاری و نجی ادارے بند ہیں، ایرانی صدر کے آنے پر شہر کی مخصوص سڑکیں بند رکھی جائیں گی
====================

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں تیاریاں
طارق معین

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں تیاریاں کی گئی ہیں۔

شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ٹریفک پلان میں شامل کچھ سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی نفری مختلف مقامات پر موجود ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں تیاریاں
ایم اے جناح روڈ کو گرومندر سے بند کردیا گیا ہے۔ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی طرف جانے والے روڈ پر کنٹینر لگادیے گئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ کی طرف جانے والی دیگر سڑکوں اور گلیوں میں بھی کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔

کراچی میں طویل عرصے بعد کسی سربراہ حکومت کی آمد

شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا ہے۔ پیپلز سیکرٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔

ایرانی صدر کی آج کراچی میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استقبال کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابراہیم رئیسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں کریں گے، وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں بزنس فورم کے شرکاء سے ملاقات اور عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
===============


کراچی: شہر میں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ٹریفک پلان میں تبدیلی

کراچی: شارع فیصل کے دونوں ٹریکس کو دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بند رکھا جائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی: ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند ہو گی، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز

کراچی: شارع قائدین اور ڈاکٹر ضیا الدین روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہونگے، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی: ایم اے جناح روڈ کے بھی دونوں ٹریکس گرومندر سے گارڈن چوک تک بند ہونگے، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی: شہری متبادل راستے اختیار کریں، ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی: گزشتہ بھی ایک ٹریفک پلان جاری کیا گیا تھا جس میں ابھی تبدیلی کی گئی ہے