اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے صابو ماری کا پونے دو ماہ بعد بھی سراغ نہ مل سکا ورثا کا پریس کلب کے سامنے احتجاج اور دھرنا


میرپورخاص تحسین احمدخان~
اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے صابو ماری کا پونے دو ماہ بعد بھی سراغ نہ مل سکا ورثا کا پریس کلب کے سامنے احتجاج اور دھرنا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا پونے دو ماہ قبل نور مری ہمارے نوجوان صابو مری کو ورغلا کر لے گیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہے مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے اور ہمیں شبہ ہے کہ ہمارے نوجوان صابو ماری کو قتل کیا گیا ہے انہوں نے آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے نوجوان کو بازیاب کرایا جائے اگر اسے قتل کیا گیا ہے تو اس بارے میں ہمیں آگاہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا***