گزشتہ روز ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 02 افراد جاں بحق، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 03 ہو گئی ہے،

میرپورخاص رپورٹتحسین احمدخان ~
گزشتہ روز ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید 02 افراد جاں بحق، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 03 ہو گئی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق مزید 03 زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرپورخاص سانگھڑ رو روڈ پر اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود ملا ہوٹل کے قریب مسافر بس کی چنگ چی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا اور دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے مرنے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت حیدرآباد ریفر کیا گیا جن میں سے ایک حاملہ خاتون سومری بھیل اور سونو بھیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جاں بحق ہو گئے اس طرح حادثے میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی اسپتال ذرائع مزید 03 کی حالت بھی بدستور انتہائی تشویشناک ہے***