ایرانی صدر دورہ، اسلام آباد کی شاہراہ الیونتھ ایونیو کا نام ایران ایونیو رکھ دیا گیا

اسلام اآ باد (رانا غلام قادر)حکو مت پا کستان نے برادر ملک ایران سے اظہار یکجہتی کیلئے ایرانی صدر ابراہیم رعیسی کے دورے کے موقع پر اسلام آ باد کی ایک نئی شاہراہ کو ایران کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذ رائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے الیو نتھ ایو نیو اسلام اآ باد کا نام ایران ایو نیو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی ڈی اے کی سمری پر وفاقی کا بینہ نے اس فیصلے کی منظوری دیدی ، سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذ ریعے دی گئی ۔ یاد رہے سی ڈی اے نے الیونتھ ایونیو کی تعمیر شروع کردی ہے، فیز ون میں اس کا اآ غاز سیکٹر ڈی بارہ سے ای الیون نارتھ ایسٹ کارنر تک کیا گیا جہاں خیابان اقبال پر انٹر چینج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ فیز ٹو میں اس کی آئی جے پرنسپل روڈ تک توسیع کی جا ئے گی۔ سی ڈی اے حکام کے مطا بق وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد اب اس کا نیا نام ایران ایونیو رکھ دیاگیا ہے۔
======================

پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں
پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات باہمی احترام کے رشتے میں جڑے ہیں۔۔۔ دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں موجود مواقع کو بروئے کار لانے کے لیے پر عزم ہیں ۔۔۔ملاقاتوں کے ایجنڈے میں پاک ایران تعلقات کو مزیدمضبوط بنانااورتجارت، توانائی ، زراعت اور لوگوں کے درمیان روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ شامل ہے۔۔۔