لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ”لیرا” کے انتخابات 2024میں مہران اجمل صدر اور دیبا مرزا جنرل سیکرٹری منتخب۔گورنر پنجاب، وزیر تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ”لیرا” کے انتخابات 2024میں مہران اجمل صدر اور دیبا مرزا جنرل سیکرٹری منتخب۔گورنر پنجاب، وزیر تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (لیرا) کے الیکشن 2024کے انتخابات پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کلب میں منعقد کئے گئے جس میں الیکشن کمشنر منصور ملک اور سجاد کاظمی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے مطابق خبریں اخبار کے چیف رپورٹر مہران اجمل خان صدر پاکستان اخبار سے دیبا مرزا جنرل سیکرٹری
ہم نیوز سےطلحہ قریشی سینئر نائب صدر (مرد) نوائے وقت سے رفعیہ ناہید اکرام سینئر نائب صدر (خواتین) سماء نیوز سےدانیال عمر میں صدر 92نیوز سے ذیشان چشتی جوائنٹ سیکرٹری، کوہ نور ٹی وی سے عاصم راجہ فنانس سیکرٹری روزنامچہ مشرق سےعثمان رندھاوا سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ہیں۔ مذکورہ لیرا ایگزیکٹیو باڈی کو گورنر پنجاب پنجاب بلیغ الرحمن ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،صدر مسلم لیگ نون ملک سیف الملوک کھوکھر ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر ،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم،چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد منیر ،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد
وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی پروفیسر محمد عالم سعید ،وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر شگفتہ ناز ،وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسر فلیحا زہرا کاظمی ،ڈی جی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہدسرویہ، وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس، وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف ،صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر امجد مگسی، صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا ،پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی، اسلامی جمیعت طلبہ کے رہنما ابراہیم نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے.
=======================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں کی امیج بلڈنگ کیلئے اہم اجلاس,
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا کمیشن کے دفتر میں اجلاس
ڈائریکٹر پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر تنویرقاسم کی زیر صدارت اجلاس میں یونیورسٹیوں کے تشخص کو بہتر کرنے پر تفصیلی گفتگو.
سوشل میڈیا اور روایتی میڈیا کے ذریعے یونیورسٹیوں کے تحقیقی امور، ایجادات کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی مرتب کرنے پر اتفاق.
سرکاری یونیورسٹیوں کیخلاف منفی مہم اور سوچ کا تدارک کرنے کیلئے خصوصی کمیٹیوں اور میڈیا ماہرین کی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق.
یونیورسٹیوں کے تشخص کو بہتر کرنے کیلئے پبلک ریلیشنز آفیسر کے موثر کردار کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز تیار ہوں گی.
اجلاس میں ڈاکٹر محمد اکمل سومرو، ڈاکٹر خرم شہزاد، شہزاد خالد کی شرکت.
اجلاس میں ڈاکٹر بریرہ بختاور، مصدق سلطان، نائمہ بھٹی کی شرکت.
پنجاب ایچ ای سی سرکاری یونیورسٹیوں کو قومی ترقی کا موثر ذریعہ بنائے گی، ڈاکٹر تنویر قاسم
===================

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ سندر سٹیم سکول کے بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر مفت آن لائن کورس کے لیے پاکستان کے ہزاروں طلباء میں سے پیف کے 25ہونہار طلباء منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی، سندر سٹیم سکول کے باہمی اشتراک سے ان طلبا ء کو آن لائن کورسز پر تعلیم دے گی۔ اِن آن لائن کوسز کے لیے پاکستان بھر سے ہزاروں طلباء نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں مقابلے کے لیے 5ہزار طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ پورے پاکستان میں ان 5ہزار طلباء میں سے 335طلباء کا حتمی انتخاب کیا گیا جن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 25 ہونہار طلباء بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ پیف پارٹنرز اور اساتذہ کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھر کے ہزاروں طلبا ء میں پیف کے 25 ہونہارطلباء بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر آن لائن کورس کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان طالب علموں کو سندر سٹیم سکول کی جانب سے کورس کی تکمیل کے لیے لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ آن لائن کورسز کے دوران کسی بھی طلباء کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ یہ طلباء انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹرسائنس مضامین پر بین الاقوامی معیار کی تعلیم ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔ آن لائن کورسز کا دورانیہ تین سال ہو گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان مضامین پر تعلیم حا صل کر کے یہ طلباء بہترین یونیورسٹیوں میں با آسانی داخلہ لے سکیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آن لائن کورسز کے دوران طلبا و طالبات اپنی باقاعدہ تدریسی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔
==================