اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کے لیے ہرضلعے میں خصوصی عدالت عدالتیں قائم کی جائیں ،اشرف جبارقریشی

کراچی : سوچ کراچی کے سرپرست اعلی اشرف جبار قریشی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ملزمان کے لیے ہرضلعے میں خصوصی عدالت عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر سلیم حیدر،پاکستان بار کے وائس چیئرمین نعیم قریشی ،علامہ سید ناظر عباس تقوی (مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان)،علامہ اطہر حسین مشہدی (جنرل سیکریٹری جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان)، محمد عسکری دیوجانی (پاک محرم ایسوسی ایشن)ناظم علی رضوی (جنرل سیکریٹری تحفظ مومنین پاکستان) ,ایم ایم بشیر ثانی ،عادل کراچی والا ڈکیتی میں شہید شہری محمد عامر کے والد ابراہیم اور دیگر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشترکہ مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی مزاحمت میں شہید شہریوں کو پولیس کے شہدا کے مساوی درجہ دیا جائے اور تمام وہی مراعات دی جائیں انہوں نے کہاکہ سندھ کے سوا تینوں صوبوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومتیں کراچی میں صحت تعلیم میں خاص طور پر منصوبے شروع کریں یا کے ایم سی اور صوبے کی حکومت کے اشتراک سے پروجیکٹ بنائیں جن میں ٹراما سینٹر اور اسپتال شامل ہیں کیونکہ تمام مذکورہ علاقوں کے مستقل پتے رکھنے والے افراد مستقل طور پر کراچی میں بڑی تعداد میں آباد ہیں اس لیے ضروری ہے کراچی پر آبادی اور وسائل کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے یہ حکومتیں تعاون کریں ،انہوں نے شہر کے تمام صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید کے لواحقین میں ایک یا دو کو ملازمت فراہم کریں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نےانیس سو ترانوے میں ڈسٹرکٹ گورنر کےتقرر کا منصوبہ پیش کیا تھا ہم مطالبہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی پندرہ سال سے قائم حکومت ڈسٹرکٹ گورنر کا تقرر کرکے اپنی لیڈر کے خواب کو پورا کرے۔ اشرف جبار قریشی نے اعلان کیا کہ ہفتہ بیس اپریل کو ایکسپو سینٹر پرجمع ہوکر کراچی کے شہری شمعیں روشن کرکے پرامن احتجاج کریں گے جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
عادل کراچی والا
کنوینر سوچ کراچی