صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے عیدالفطر کے موقع پر میئو ہسپتال لاہور میں سات نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا۔


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے عیدالفطر کے موقع پر میئو ہسپتال لاہور میں سات نئے اور جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کر دیا۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے میئو ہسپتال کے بچہ وارڈ کا بھی دورہ کیا اور بچوں کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عیدالفطر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبہ بھر میں عید کے اجتماعات کے پرامن انعقاد پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور ان کی ٹیم کو آج شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میئو ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز کا کریڈٹ محسن نقوی اور اب مریم نواز شریف کو دینا ہوگا۔ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ عوامی نمائندے عیدالفطر کے موقع پر بھی ملازمین کے ہمراہ شانہ بشانہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔* کہ لگ رہا ہے کہ میئو ہسپتال یورپ کے ہسپتال کا منظر پیش کر رہا ہے۔ آج پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ میئو ہسپتال کی استدکار میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔* کہ حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہے۔ آپریشن تھیٹرز کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے۔ جدید آپریشن تھیٹرز کو جلد مکمل کرنے پر تمام ملحقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
================

لاہور(جنرل رپورٹر)325 ویں خالصہ جنم دن اور وساکھی میلہ کی تقریبات گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اختتام پذیر بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں سمیت آسٹریلیا ،نیپال اور دیگر 10 ملکوں کے سفیر وں نے شرکت کی بھا رتی سکھ رہنماؤں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے گردوارہ پنجہ صاحب کو خوبصورت انداز میں سجانے اور یاتریوں کو رہا ئش سمیت دیگر اعلیٰ انتظامات پر حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد اصف نے مہمانوں کو وساکھی میلہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے اور ان کی عبادت گاہیں و املاک محفوظ ہیں غیر مسلموں کی فلاح و بہبود کے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں سکھ مسلم دوستی کے رشتہ میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے تقریب میں،سینیٹر سردار گل دیپ سنگھ، سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد اصف خان، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال یاسر اصغر مونگا، عاشر یونس ایم پی اے، بابا گرپال سنگھ، سردار ستونت سنگھ ڈاکٹر ممپال سنگھ سمیت دیگر مختلف سیاسی و مذہبی اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان و صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سکھ میرج ایکٹ نافذ عمل ہونے جا رہا ہے پاکستان میں سکھوں کا تاریخی ورثہ محفوظ ہے ہمسایہ ملک میں غلط پروپگنڈا ہوتا ہے۔ غیر ملکی سفیران نے اعلی انتظامات کو خوب الفاظ میں سراہا قبل ازیں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے چیئرمین کے احکامات کی روشنی میں سکھ یاتریوں کے لیے کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور دوران ڈیوٹی میڈیکل کیمپ میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر تنویر مشتاق کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔