اٹک میں مقیم برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ پڑھے لکھے او ربا اثر کھٹڑ قبیلہ کی جانب سے کھٹڑ قبیلہ ویلفیئر روزگار پراجیکٹ کے تحت اپنی مد دآپ کے سلسلہ میں قبیلہ کے ایک نوجوان کو مو ٹرسائیکل کا عطیہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے لیے رزق حلا ل کما سکے


اٹک( مہتاب منیر خان سے)اٹک میں مقیم برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ پڑھے لکھے او ربا اثر کھٹڑ قبیلہ کی جانب سے کھٹڑ قبیلہ ویلفیئر روزگار پراجیکٹ کے تحت اپنی مد دآپ کے سلسلہ میں قبیلہ کے ایک نوجوان کو مو ٹرسائیکل کا عطیہ دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے لیے رزق حلا ل کما سکے اور اس کے روز گا ر کا ذریعہ فراہم کر دیا گیا ہے جو اس کے خاندان کی کفالت میں اہم کر دار ادا کر ے گا ،کھٹڑ قبیلہ ویلفیئر روزگار پراجیکٹ کے رہنماوں نے اس عز م کا اظہار کیا ہے کہ وہ سب مل کر اپنے قبیلہ کے کمزور خاندانوں کو معاشی اور دیگر ذراءع سے مضبوط بنائیں گے برصغیر پاک و ہند کے دو بھائی جو وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ،پہلے کمشنڈ آفیسر پہلے اسسٹنٹ کمشنر اور اسی طرح دیگر اعزازت رکھنے والی اس قبیلہ کی اہم شخصیا ت کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قبیلہ کے ضرورت مند اور مستحق لوگوں کے لیے بہت سے کامیاب منصوبے بنائے ہیں اور اگر ہم اس بھائی چارے کو اسی طرح آگے بڑھائیں گے تو انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنی کھوئی ہوئی ساکھ ضرور واپس پا لیں گے اور ہماری قوم پہلے کی طرح مضبوط سے مضبوط تر ہو جائے گی ان رہنماوں نے قبیلہ کے مخیر حضرات سے کہاہے کہ وہ اس فورم کا حصہ بنیں اور اس کار خیر کو مزید بڑ ھانے کے لیے ان کی جانب سے دیئے گئے عطیات مستحق افراد تک پہنچے گے اور ادارہ ان کا ممنون رہے گا ۔