ایڈشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر رانا سہیل کا اوپی ڈی میں جاری ری ویمپنگ کا دورہ, انھوں نے اوپی ڈی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا


لاہور(مدثر قدیر)ایڈشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ لیڈی ایچی سن ہسپتال ڈاکٹر رانا سہیل کا اوپی ڈی میں جاری ری ویمپنگ کا دورہ, انھوں نے اوپی ڈی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملہ کو ہدایات جاری کیں ان کا کہنا تھا کہ اوپی ڈی میں بنے نئے آپریشن تھیٹرز میں مریضوں کے لیے تمام جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ری ویمپنگ کا کام اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے.لیڈی ایچی ہسپتال شہر کے وسط میں واقع ہے جو زچہ بچہ کے حوالے سےنہ صرف اردگرد کے مریضوں کو سہولیات فراہم کررہا بلکہ یہاں پر دیگر شہروں سے بھی مریض ریفر ہوکر آتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مریضوں کو حکومتی احکامات کی روشنی میں تمام طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں…