گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانے آمد۔۔ ایرانی قونصل جنرل نے حسن نوریان گورنر سندھ کا استقبال کیا۔۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی افراد سے اظہار تعزیت
ایرانی قونصل خانے میں قونصل جنرل سے ملاقات ۔ یہ اسرائیل کی بہیمانہ کارروائی ہے ۔ گورنرسندھ

کراچی( اپریل02)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ایران کے قونصل خانے پہنچے تو ان کا استقبال ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کیا۔گورنر سندھ نے دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے میں جانی نقصان پر ایرانی قونصل جنرل سے تعزیت کا اظہارکیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ اس حملے میں کئی لوگ شہید کردئیے گئے،یہ اسرائیل کی بہیمانہ کارروائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران مظبوط و توانا اواز اٹھا رہا ہے،ایران سے محبت کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سب مسلم ممالک کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،فلسطین پر حملے بند ہونے چاہئیں،سب کو مل جل کر کچھ کرنا ہے۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ گورنر سندھ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔