لکی ون مال کے ورک پلیس میں کام کرنے والی خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا۔


لکی ون مال کے ورک پلیس میں کام کرنے والی خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا۔

مجبور خواتین کو Lucky knits Pvt ltd ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عمران احمد اور سپروایزر علی نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنانے لگے۔

متاثرہ خاتون خورشید بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوے بازوں اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا ، سروس کارڈ چھینا حبس بے جاء میں رکھا

متاثرہ خاتون نے انصاف کے لیے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا جس نے عمران اور علی کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے پٹیشن داخل کردی۔

میری کلاءنٹ غربت اور مجبوری کے عالم میں عرصہ چار سال سے لکی ون مال کے اسٹیچنگ سیکشن کے فرسٹ فلور میں بطور اوور لاک آ پر یٹر کے کام۔کررہی ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

میری کلاءنٹ نے بتایا ہے کہ ہماری رمضان کے مہینے میں کام کرنے کے اوقات صبح سات بجے سے 3.30بجے تک ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

مورخہ 15.3.24 کو خورشید بی بی صبح سات بجے فیکٹری پہنچی جہاں پر اسے نے جاتے ہی انچارج عمران احمد کو کہا کہ آج اسے جلدی کام ختم کرکے اسپتال جانا ہے ہسپتال کیونکہ اس کی بچی ایڈمٹ ہے۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

جب خورشید بی بی نے دوپہر 3.30 بجے تک اپنے کام کا ٹارگٹ پورا کیا اور انچارج سپروایزر سے چھٹی مانگی تو دونوں نے چھٹی دینے سے انکار کردیا ۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

خورشید بی بی نے کہا کہ میں نے صبح سات بجے سے 3.30 بجے تک کام کیا ہے اور 650پیس کے اوورلاک کرکے اپنا ٹارگٹ پورا کرچکی ہوں میری مجبوری ہے مجھے جانا ہے لہزا میں جاری ہوں مجھے اسپتال جانا ہے۔۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

خورشید بی بی کے جانے کے اصرار پر انچارج عمران احمد، سپروایزر میزان اور علی نازیبا گالیاں دینے لگے اور تینوں نے بازوں اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، گندی گندی گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

جب خورشید بی بی اپنے آپ کو چھڑاکر سیڑھیوں کے زریعے گیٹ پر پہنچی تو سیکورٹی گارڈ نے سروس کارڈ چھین کر دوبارہ بازوں سے گھسیٹا ہوا اور مارتا ہو ڈیپارٹمنٹ میں لایا اور بند کردیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

اسی دوران خورشید بی بی کا شوہر بھی پہنچ گیا جس نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی اور 15 پر پولیس کو کال کی۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

اسی دوران لکی ون مال کے سنیر آ فسر مطلوب صاحب کو اس واقعے کا علم ہوا تو اس نے مداخلت کرکے خاتون کو سروس کارڈ واپس دلوایا اور چھٹی دلوائی اور دوسرے دن دیگر لوگوں کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

جب دوسرے دن خورشید بی بی گیی تواس نے معزرت کرلی اور دیگر عملے نے اسے لکی ون مال سے باہر نکال دیا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

خورشید بی بی نے متعلقہ تھانے اور پولیس کے اعلی افسران کو قانونی کاروائی کے لیے درخواستیں دیں لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔ لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ

ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 5 کراچی سینٹرل نے ایس ایچ او تھانہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایر یا، ایس ایس پی کملین سیل ڈسٹرکٹ سینٹرل کو نوٹس جاری کرتے ہوے 2 اپریل 2024 کو رپورٹ طلب کرتے ہوے سماعت ملتوی کردی