رپورٹ محمد عاشق پٹھان ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے فرائض میں غفلت برتنے پر 40 پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے، سزائیں پانے والوں میں اہلکار بشیر احمد بھی شامل ہے جسے نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ سب انسپیکٹر نادر حسین ساریو اور اے ایس آئی حبدار علی جتوئی کو معطل، سب انسپیکٹر شاہنواز شیخ اور اے ایس آئی نصیر احمد سومرو کو شوکاز نوٹس، اے ایس آئی قاصد علی شاہ، اے ایس آئی حاکم علی شیخ، اہلکاروں نورمحمد، توقیر علی، شفیق احمد، شعیب علی، میر حسن اور دیگر کو وارننگ، فارفیوچر اور اسٹاپ انکریمنٹ جیسی محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 9 معطل پولیس افسران ہیڈ کانسٹیبل منظور علی، رحمت اللہ، عظیم شاہ، علی اکبر سمیت دیگر کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال جیسے اہم فریضے میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے تحصیل رتوڈیرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی، میڈیا نمائندوں، ہندو کمیونٹی اور کاروباری سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، شہریوں اور سب ڈویژن رتوڈیرو کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، کھلی کچہری میں شہریوں کی جانب سے زمین و جائیداد، رشتیداریوں، لین دین، آپسی گھریلو تنازعات، چوری اور ڈکیتی سمیت 116 درخواستیں و مسائل پیش کیئے گئے جن پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے درجنوں مسائل موقع پر حل کیے جبکہ کچھ درخواستوں پر ایف آئی آر، انکوائری اور میرٹ کی بنیاد پر شفاف تفتیش کرنے کے احکامات جاری کیے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے قتل جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے، ایس ایس پی لاڑکانہ نے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے ڈی ایس پی رتوڈیرو اور سب ڈویژن رتوڈیرو کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات و احکامات جاری کیے، شہریوں نے امن و امان بحال رکھنے کے لیے رتوڈیرو تحصیل میں مزید نفری سمیت پولیس پکٹس بڑھانے کی تجاویز پیش کیں جس پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے موقع پر ہی ڈی ایس پی رتوڈیرو تابش علی شاہ اور ریڈر انسپیکٹر نور اللہ کھوسو کو پیٹرولنگ میں اضافہ کرنے سمیت پکٹس قائم کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور داد رسی کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سے قبل رتوڈیرو آمد پر شہریوں اور سول سوسائٹی نے ایس ایس پی لاڑکانہ کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے، کھلی کچہری کے بعد سب ڈویژن رتوڈیرو کے تمام تھانوں سے ایکٹو کرمنلز،جوا کے اڈوں اور منشیات فروشوں کی فہرستیں طلب کی گئیں، ابتدائی لسٹ کے مطابق 284 جرائم پیشہ افراد کے بھرپور کاروائیاں کرنے کے لیے ایس ایس پی لاڑکانہ نے نتیجہ خیز کارروائیوں کے احکامات جاری کیے۔
Load/Hide Comments