ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے فرائض میں غفلت برتنے پر 40 پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے،

رپورٹ محمد عاشق پٹھان ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے فرائض میں غفلت برتنے پر 40 پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردیے، سزائیں پانے والوں میں اہلکار بشیر احمد بھی شامل ہے جسے نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ سب انسپیکٹر نادر حسین ساریو اور اے ایس آئی حبدار علی جتوئی کو معطل، سب انسپیکٹر شاہنواز شیخ اور اے ایس آئی نصیر احمد سومرو کو شوکاز نوٹس، اے ایس آئی قاصد علی شاہ، اے ایس آئی حاکم علی شیخ، اہلکاروں نورمحمد، توقیر علی، شفیق احمد، شعیب علی، میر حسن اور دیگر کو وارننگ، فارفیوچر اور اسٹاپ انکریمنٹ جیسی محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں جبکہ 9 معطل پولیس افسران ہیڈ کانسٹیبل منظور علی، رحمت اللہ، عظیم شاہ، علی اکبر سمیت دیگر کو بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال جیسے اہم فریضے میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔