لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) سندھ کی معصوم بچی پریا کماری کی تین سال سے گمشدگی کے بعد اس کی بازیابی کے لیے سندھ کی مشہور معروف درگاہ ماتلی شریف کے سجادہ نشین پیر کرم ﷲ الٰہی المعروف دلبر سائين نقشبندی مدنی نے اجتماعي دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام انسانيت کا درس دیتا ہے، کسی بھی انسان کو قید و بند کرنا سخت ترین گناھ ہے، اسلام ایسے لوگوں سے بیزار ہے جو انسانیت کی تذلیل اور ظلم کر کے اغوا، ڈکیتی، چوری، ڈاکہ زنی کرتے ہیں، اسلام ایک پاکیزہ مذہب ہے، دوسروں کے دل جیتنے والا مذہب ہے۔ اسلام حسن سلوک کی تعلیمات کا عملی درس دیتا ہے، جس کے ذریعے سے غیر کو اپنا بناتا ہے۔ انہوں نے سندھ کی معصوم بچی پریا کماری کی فوری بازیابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ﷲ رب العالمین تمام انسانیت کا مالک ہے اور بچیاں سب کو پیاری ہوتی ہیں، خدا پاک سندھ کی معصوم بیٹی پریا کماری کو ظالموں کے چنگل سے آزادی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سندھ کی معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے ایکشن پلان بنا کر فوری اور ہنگامی عملی اقدامات کرے کیونکہ پوری سندھ اس وجہ سے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سندھ میں جنگل کا قانون برپا ہے.
Load/Hide Comments