یکم رمضان المبارک کو سندھ کے مشہور و معروف بزرگ ھستی حضرت قبلہ سائین محمد قاسم مشوری رحمت اللہ علیہ کا 34 ھواں سالانہ عرس مبارک درگاھ عالیہ مشوری شریف لاڑکانہ میں منایا جائے گا

لاڑکانہ سندھ کے مشہور و معروف بزرگ حضرت سائين محمد قاسم مشوری رحمت الله عليه کی یادگار تصویر
===============

لاڑکانہ (بیورو رپورٽ) یکم رمضان المبارک کو سندھ کے مشہور و معروف بزرگ ھستی حضرت قبلہ سائین محمد قاسم مشوری رحمت اللہ علیہ کا 34 ھواں سالانہ عرس مبارک درگاھ عالیہ مشوری شریف لاڑکانہ میں منایا جائے گا ۔ اس موقع پر سجادہ نشین پیر سائین شفیع محمد مشوری صدارت کریں گے، 34ویں سالانہ عرس مبارک میں حضرت قبلہ سائین محمد قاسم مشوری رحمت اللہ علیہ کے عشق رسول ﷺ پر مبنی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ پروفیسر منظور احمد مشوری نے بتایا کہ انشاءاللہ، یکم رمضان المبارک کو ہمارے عظیم پیشوا حق صداقت کی پہچان حضرت قبلہ سائین رح کی مزار مبارک کے سامنے مریدین، معتقدین عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے پیر و مرشد مربی رح کے سالانہ عرس میں حاضری دیں گے ۔ علاوہ ازیں سالانہ عرس مبارک کی تیاریاں مکمل کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر سندھ کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد شریک ہوگی اور عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے، عرس کے موقع پر سندھ کے درگاہوں کے گادی نشین پیر صاحبان ، علماء کرام، مشائخ عطام، قاری حضرات ، حافظ و دیگر خصوصی شرکت کریں گے ۔