لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
خواتین کے عالمی دن سے حوالے سے لاڑکانہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سندھ کی جانب سے عورت مارچ ریلی اور تقریب انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ سینکڑوں خواتین نے شرکت کی
لاڑکانہ میں خواتین کی جانب سے “گھروں سے سرحدوں تک امن” کے عنوان سے عورت مارچ ریلی اور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں
خواتین، مردوں بچوں اور خواجہ سرا افراد نے بھی شرکت کی مارچ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا جناح باغ چوک پہنچا جہاں تقریب کا انعقاد کیا گیا عورت مارچ تقریب
میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی خواتین اور رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا لاڑکانہ میں پہلی بار عورت مارچ کی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دیہی سندھ میں خواتین کے غیرت کے نام پر قتل، چھوٹی عمر کی شادیاں، ہراساں کیے جانا، تشدد اور مساوی حقوق نہ ملنا بڑے مسائل ہیں جن پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاہم
خواتین کو یکساں حقوق ملنے چاہئیں اور خواتین پر گھریلو تشدد اور جبر ختم کیا جانا چاہئیے جبکہ خواتین کو گھروں سے سرحدوں تک ہر شعبہ زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی پوری آزادی ہونی چاہئیے۔