لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں لاڑکانہ کے اتاترک ٹاور بختاور بھٹو پارک سے مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، خواجہ سراؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
ریلی کی قیادت سندھ سوہائی ستھ کی عائشہ دھاریجو، ناری جمہوری محاذ کی عابدہ چنہ نے کی، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی جناح باغ چوک پہنچی جہاں خواتین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصد خواتین کے معاشرتی مسائل کو اجاگر اور انہیں حل کروانا ہے، خواتین معاشرے کی ترقی کا اہم جز ہیں جنہیں کسی طور کم تر نہ سمجھا جائے انہیں دوسرے درجے کے شہری کے طور پر سمجھنا کم عقلی کے سوا کچھ نہیں ہے، خواتین رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواتین کو حراساں کرنے سمیت گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے موجود قوانین پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے، خواتین کو ان کے حقوق دے کر معاشرے میں انصاف کا بول بالا کیا جائے، ریلی میں عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینگار نوناری، سندھی ادبی سنگت کے ادیبوں اور ایڈووکیٹ ستار ہیلو و دیگر نے بھی شرکت کی