چٸرمین پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر کی خانہ فرہنگ ایران کے کلچرل اتاشی جعفر روناس سے ملاقات

لاہور (جنرل رپورٹر )چٸرمین پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر کی خانہ فرہنگ ایران کے کلچرل اتاشی جعفر روناس سے ملاقات .خانہ فرہنگ ایران جیل روڈ آفس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جس میں دونوں ممالک کےدرمیان تعلیمی تبادلےپراتفاق کیا گیا
ڈاکٹرشاہد منیر نے کہا کہ
دونوں ممالک ایک دوسرےکے تعلیمی وثقافتی میدان سے مستفید ہونا چاہیے۔ جعفر روہناس نے چٸرمین پنجاب ایچ ای سی کو ایران کی یونیورسٹیوں کےدورے کی دعوت دی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ ہمیں اعلی تعلیم کےفروغ کے لیے ایک دوسرے کے ممالک کے تجربات سے فاٸدہ اٹھانا چاہیے۔جعفر روناس نےپنجاب ایچ ای سی کی اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ تعلیمی امور کے تبادلے کے حوالے سے جعفرروناس کے جذبات قابل قدر ہیں۔ملاقات میں واٸس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ کا ظمی۔ڈاکٹرتنویرقاسم اور راو نعمان اور حسنین مرزا بھی شریک تھے۔
چٸرمین پنجاب ہاٸیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیرکا خانہ فرہنگ ایران کے کلچرل اتاشی جعفر روناس اپنے آفس میں استقبال کررہے ہیں۔ واٸس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر فلیحہ کا ظمی۔ڈاکٹرتنویرقاسم اور راو نعمان بھی موجود ہیں
=================

لاہور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ کیا ہے کہ نگراں دور حکومت میں ہسپتالوں میں اربوں روپے کی ہونے والی ری ویمپنگ کا آڈٹ کیا جائے ، نئی حکومت بند کمروں میں صحت کی پالیسی تیار کرنے کی بجائے فیلڈ میں آئے اور سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر پالیسی تشکیل دی جائیں۔تفصیل کے مطابق میو ہسپتال میں پریس کانفرس کرتے ہوئے پیٹرن انیچف ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں پوائنٹ سکورنگ کے لیے نعرہ لگاتے ہیں، 70 ارب سے ٹائلیں لگائیں گئی، ایک بھی بستر میں اضافہ نہیں کیا گیا، سروسز ہسپتال میں 250 بستروں کا ٹاور گھر گیا اب وہاں پر گھاس لگا دی گئی ہے ، موجودہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہیں کہ ری ویمپنگ کا آڈٹ کروایا جائے۔ نگراں حکومت کو یہ خواب کیوں آیا، بیورو کریسی سے ملنے کی بجائے سٹیک ہولڈر سے ملاقات کی جائے ، مسائل کو حل کریں۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر شعیب نیازی کہتے ہیں کہ ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی جار ہی ،نئی حکومت ینگ ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں پر امن ماحول فراہم کرئے ، محکمہ صحت کے سکیشن افیسرز ڈاکٹروں سے رشوت طلب کرتے ہیں ان کے جائز مطالبات بھی رشوت کے بغیر حل نہیں ہوتے ،سپریم کورٹ کے منظور شدہ الائونسز فوری طور پر ڈاکٹروں کو فراہم کیے جائیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم محکمہ صحت کے دفتر کا گھیراو کریں گے۔