سلطان حقیقت قطب عالم مفسر قرآن حضرت فضل شاہ( نوروالے) کے 46ویں عرس کی سالانہ تین روزہ تقریبات لاہور مصطفی آباد 29 انفنٹری ( نوروالوں کا ڈیرہ پاک) میں 4 مارچ سے شروع ہو رہی ہیں

لاہور (جنرل رپورٹر) سلطان حقیقت قطب عالم مفسر قرآن حضرت فضل شاہ( نوروالے) کے 46ویں عرس کی سالانہ تین روزہ تقریبات لاہور مصطفی آباد 29 انفنٹری ( نوروالوں کا ڈیرہ پاک) میں 4 مارچ سے شروع ہو رہی ہیں تین روزہ عرس کی تقریبات سجاد ہ نشیں صاحبزادہ ڈاکڑ علی محمد نور والے (حضرت فضل شاہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہوں گی 4 مارچ کو چراغاں بعد از نماز مغرب 5 مارچ کو 9 بجےغسل مزار شریف اور شر یعت و طریقیت کانفرنس صبع 11بجے بھی منعقد ہوگی جس میں ڈاکڑ علی محمد نور والے خطاب کریں گے محفل نعت بعد از نماز عشاء بھی 5 مارچ کو ہی منعقد ہو گی اور 6 مارچ کو 11بجے ختم شریف اور بعد از نماز عشاء محفل سماع ہو گی ایک علمی وادبی نشست بھی ہو گی پاکستان بھر سے مریدین کے علاوہ خصوصی شرکت معروف ادیب اور کالم نگار سید عار ف نوناری ‘عابد کمالوی ‘امیر بخااری اور تصوف سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گے
===================

گلشن حدید میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی
01 مارچ ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گلشن حدید میں مبینہ زیادتی کی کوشش لڑکی نے ناکام بنادی ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے چچا اعجاز شیخ کی مدعیت میں امیر خان اور مالک کے خلاف درج کرکے ملزم امیر خان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بنگلے کا مالک ڈاکٹر عاشق حبیب پلیجو فرار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود گلشن حدید میں واقع گھر میں موجود لڑکی سے مبینہ زبردستی کی کوشش کی گئی جس پر لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔مزاحمت کے دوران ملزم اور لڑکی دونوں زخمی ہوگئے۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پڑوسی ڈاکٹر کا چوکیدار گھر کی دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہوگیا اور میرا منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش رہنے کی دھمکیا ں دی ، میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شور مچایا جس پر ملزم نے مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، میں نے مزاحمت جاری رکھی تو ملزم بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میں اور میرے چچا گلشن حدید میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں ،ہم نے اپنے گھر کو فری مدرسہ اسکول میں تبدیل کیا ہواہے۔