پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نگراں حکومت کا ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دے دی۔
==================

وزیرِاعظم کا انتخاب اتوار کو ہوگا، شیڈول جاری کردیا گیا
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی وزیراعظم کا انتخاب اتوار 3 مارچ کو کرے گی۔

اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی 2 مارچ کو دن 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

اس کے مطابق وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کےلیے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ قانون سازی سے لیے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔