اینگرو کارپوریشن کی آمدنی میں 35فیصد اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اینگرو کارپوریشن کی آمدنی میں 35فیصد اضافہ، کمپنی کی فی حصص آمدنی 63.01روپے فی حصص رہی، حصص یافتگان کے لئے ڈیویڈنڈ48روپے فی حصص ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق اینگرو کارپوریشن نے 31دسمبر2023کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔مستحکم بنیادوں پر 2023میں اینگرو کارپوریشن کی آمدنی 35فیصد اضافے کے ساتھ 482ارب روپے ہوگئی ہے۔ تھرمل انرجی کے اثاثوں کے ازسرِ نو تعین سے پہلے کمپنی کا بعد ازٹیکس منافع گزشتہ سال کے 46ارب روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 66ارب روپے ہوگیا ہے۔ کمپنی کی فی حصص آمدنی 63.01روپے فی حصص رہی۔
=====================

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب30کروڑکا نقصان
27 فروری ، 2024FacebookTwitterWhatsapp
لاہور (صابرشاہ) پاکستان اور ملک بھر میں انٹر نیٹ کے بند ہونے سے اس کے مالی نقصانات اور مضمرات بھی ہوئے۔پاکستان میں 24گھنٹے انٹر نیٹ خدمات معطل ہونے سے مالی نقصانات کا تخمینہ ایک ارب 30کروڑ روپے 4کروڑ 65لاکھ 60 ہزار ڈالرز لگایا گیا ہے ۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولیمنٹ اکنامکس کے مطابق انٹر نیٹ روس کی دنیا بھر میں بندش 23ارب 79کروڑ ڈالرز کا تخمینہ لگایا گیا ۔ یہ بات ایک جرمن آن لائن ادارے کے جاری اعدادو شمار میں بتائی گئی ۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ مالی نقصانات روس میں ہوئے جہاں 7ہزار گھنٹے انٹر نیٹ سروس معطل رہی جس سے10کروڑ 13لاکھ افراد کو21ارب 59کروڑ ڈالرز کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔دنیا بھر میں انٹر نیٹ پر سب سے زیادہ پابندی میانمار (برما) میں لگائی جاتی ہے ۔ جس کا تخمینی حجم 17520گھنٹے ہے ۔