سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گیس حاصل کرنے والے فرٹیلائزرز پلانٹس کیلئے سبسڈی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم


فرٹیلائزر ز انڈسٹری کو دی جانے والی تمام سبسڈیزختم کرنے کا مطالبہ، اینگرو فرٹیلائزرز
22 فروری ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فرٹیلائزر ز انڈسٹری کو دی جانے والی تمام سبسڈیز کے مکمل ختم کرنے سے حکومتی خزانے کو 150ارب روپے حاصل ہوسکتے ہیں پاکستان کو قرضوں کے جال سے نکلنے کیلئے حکومتی سبسڈیز پر انحصار ختم کرنا چاہیے۔ حکومت کوکھاد کے شعبے سے تمام سبسڈیز کو مکمل ختم کرے۔ اینگرو فرٹیلائزرز ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی فرٹیلائزرمینوفیکچرزز کو دی جانے والی سبسڈی کو جزوی طورپر ہٹانے کیلئے پہلا قدم اٹھانے پر حکومتی اقدام کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، اینگرو فرٹیلائزرز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نیٹ ورک سے گیس حاصل کرنے والے فرٹیلائزرز پلانٹس کیلئے سبسڈی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔