مریم نواز بمقابلہ بشریٰ مانیکا- کرپشن میری ریڈلائن ہے، ماضی میں ایک ایک فائل اور تعیناتی پر رشوت چلتی تھی

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن مشکل تھا لیکن عوام نے مسلم لیگ ن کو واضح مینڈیٹ دیا،پچھلے پانچ سالوں میں پنجاب کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک ہوا، ایک ایک فائل اور تعیناتی پر رشوت چلتی تھی، مفت ادویات بند کردگئی تھیں، حکومت بناکر عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
انہوں نے پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امراء میں آج پہلی میٹنگ ہوئی ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے قریب اکثریت ملی ہے، سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں،نوجوانوں کی بڑی تعداد ایم پی اے بنی ہے، خوشی ہے پنجاب میں یوتھ ایک بڑی طاقت بنی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کا دور تھا، مشکل فیصلے کرنے پڑے، عوام کا شکریہ اد اکرتی ہوں کہ مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ دیا، آج عہد کریں گے کہ آج سے پنجاب میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کی بنیاد نوازشریف نے 1980 میں دو بار پنجاب میں رکھی تھی۔

پھر شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں جس طرح کام کئے، ہم انشاء اللہ خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، ن لیگ کو جوائن کرنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، میرے لئے سب جوائن کرنے والے مسلم لیگ ن کی فیملی کا حصہ ہیں، یہ ایجنڈا ہماری ترجیح ہے، ہم نے ایک دن بھی آرام نہیں کیا، بلکہ سب میرے ہاتھ اور بازو بنیں تاکہ ہم خدمت کے ریکارڈ قائم کریں۔
بڑی عاجزی کے ساتھ کہتی ہوں کہ میڈیا پر چرچا ہورہا ہے کہ پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ کا جو اعزاز ملا ہے، یہ بہت بڑا اعزاز ہے، میں ہر ماں بہن بیٹی سب کے نام اعزاز کرتی ہوں۔ یہ ٹرانسپورٹ سسٹم ، ہیلتھ سکولوں ، انفراسٹرکچر اور سڑکیں کسی نے بنائی ہیں کام ہوا ہے، شہبازشریف نے ایک معیار قائم کیا ہے، افسوس ہے کہ پچھلے پانچ سال میں پنجاب کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک کیا گیا ہے، کوڑے کے ڈھیڑ، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ایک فائل اور تعیناتی پر رشوت چلتی تھی، مفت ادویات بند کردگئی تھیں، 2015-16میں پہلا ہیلتھ کارڈ شروع کیا، ہم نے بڑی زبردست طریقے سے چلایا، لوگوں کو فری علاج کی سہولت میسر کی، کینسر ، دل کی سرجری فری ہوتی تھیں، لیکن آج وہی ہیلتھ کارڈ ہے جس کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنادیا گیا۔
ہیلتھ ، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں بہت چیلنجز ہیں۔ ایک ستھرا پنجاب پراجیکٹ اس پر کام کررہی ہوں، دیہاتوں میں لوگوں کو صفائی ، پانی اور ڈرینج کا مسئلہ ہے، پنجاب کے 297 حلقے ہیں ان کو 297 ڈسٹرکٹ کی طرح دیکھنا ہے، ہر گلی گاؤں میں پانی اور صفائی کا سسٹم قائم کرنا ہے۔ یہ کام ہم جنگی بنیادوں پر کریں گے۔ اسی طرح محفوظ پنجاب بھی پراجیکٹ میرے دل میں ہے، سیف سٹی کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے۔
ماڈل ویمن پولیس اسٹیشنز بنانے ہیں، لاہور میں ٹریفک سسٹم کو ٹھیک کریں گے، نرسنگ کے لئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنائیں گے،ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا اور بنگلا دیش ہے، بنگلور میں انٹرنیٹ سٹی بنی ہوئی ہے،کوشش ہوگی کہ 5سالوں میں 5آئی ٹی سٹی بنائیں گے، میرج ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو ہوم ڈلیوری شروع کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ کو کرپشن فری بنا کر16 گریڈ سے نیچے لوگوں تک پہنچائیں گے، نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔
پنجاب میں 49 ہزارسرکاری سکولز ہیں لیکن کہیں باتھ رومز نہیں تو کہیں ٹیچرز نہیں ہیں، سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہتر بنائیں گے۔ہمارے ایئرایمبولینس کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ہم انشاء اللہ پنجاب میں ایئرایمبولینس سسٹم شروع کرنے جارہے ہیں، پنجاب میں موٹرویز پر ایمبولینس سروس شروع کریں گے۔پنجاب کے ہر شہر میں ہر قسم کی بیماری کا علاج یقینی بنایا جائے گا۔
====================
پاکستان میں مقیم آسٹریلین ہائی کمشنر نے بدھ کے روز پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کی۔

جاتی امراء میں ہونے والی اس ملاقات میں مہمان سفیر نے مریم نواز کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
======================
مریم نواز 200 یونٹ مفت بجلی کا وعدہ بھول گئیں؟، پارلیمانی پارٹی سے خطاب کے دوران نامزد وزیر اعلٰی پنجاب نے مفت بجلی دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر خاتون صحافی اور اینکر مہر بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز نامزد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے اپنی آئندہ حکومت کیلئے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا، تاہم اس دوران ان کی جانب سے مفت بجلی کی سہولت کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
مریم نواز الیکشن مہم کے دوران اعلان کرتی رہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو 200 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی، تاہم بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی سے کیے گئے خطاب کے دوران مریم نواز نے مفت بجلی کی سہولت کا کوئی اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امراء میں آج پہلی میٹنگ ہوئی ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو دوتہائی اکثریت کے قریب اکثریت ملی ہے، سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں،نوجوانوں کی بڑی تعداد ایم پی اے بنی ہے، خوشی ہے پنجاب میں یوتھ ایک بڑی طاقت بنی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا کا دور تھا، مشکل فیصلے کرنے پڑے، عوام کا شکریہ اد اکرتی ہوں کہ مسلم لیگ ن کو کلیئر مینڈیٹ دیا، آج عہد کریں گے کہ آج سے پنجاب میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جس کی بنیاد نوازشریف نے 1980 میں دو بار پنجاب میں رکھی تھی۔

پھر شہبازشریف نے اپنے دورحکومت میں جس طرح کام کئے، ہم انشاء اللہ خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے، ن لیگ کو جوائن کرنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہوں، میرے لئے سب جوائن کرنے والے مسلم لیگ ن کی فیملی کا حصہ ہیں، یہ ایجنڈا ہماری ترجیح ہے، ہم نے ایک دن بھی آرام نہیں کیا، بلکہ سب میرے ہاتھ اور بازو بنیں تاکہ ہم خدمت کے ریکارڈ قائم کریں۔
بڑی عاجزی کے ساتھ کہتی ہوں کہ میڈیا پر چرچا ہورہا ہے کہ پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ کا جو اعزاز ملا ہے، یہ بہت بڑا اعزاز ہے، میں ہر ماں بہن بیٹی سب کے نام اعزاز کرتی ہوں۔ یہ ٹرانسپورٹ سسٹم ، ہیلتھ سکولوں ، انفراسٹرکچر اور سڑکیں کسی نے بنائی ہیں کام ہوا ہے، شہبازشریف نے ایک معیار قائم کیا ہے، افسوس ہے کہ پچھلے پانچ سال میں پنجاب کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک کیا گیا ہے، کوڑے کے ڈھیڑ، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، ایک فائل اور تعیناتی پر رشوت چلتی تھی، مفت ادویات بند کردگئی تھیں، 2015-16میں پہلا ہیلتھ کارڈ شروع کیا، ہم نے بڑی زبردست طریقے سے چلایا، لوگوں کو فری علاج کی سہولت میسر کی، کینسر ، دل کی سرجری فری ہوتی تھیں، لیکن آج وہی ہیلتھ کارڈ ہے جس کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنادیا گیا۔
ہیلتھ ، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے شعبوں میں بہت چیلنجز ہیں۔ ایک ستھرا پنجاب پراجیکٹ اس پر کام کررہی ہوں، دیہاتوں میں لوگوں کو صفائی ، پانی اور ڈرینج کا مسئلہ ہے، پنجاب کے 297 حلقے ہیں ان کو 297 ڈسٹرکٹ کی طرح دیکھنا ہے، ہر گلی گاؤں میں پانی اور صفائی کا سسٹم قائم کرنا ہے۔ یہ کام ہم جنگی بنیادوں پر کریں گے۔ اسی طرح محفوظ پنجاب بھی پراجیکٹ میرے دل میں ہے، سیف سٹی کو پورے پنجاب تک پھیلائیں گے۔
ماڈل ویمن پولیس اسٹیشنز بنانے ہیں، لاہور میں ٹریفک سسٹم کو ٹھیک کریں گے، نرسنگ کے لئے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بنائیں گے،ہمارے ہمسایہ ملک انڈیا اور بنگلا دیش ہے، بنگلور میں انٹرنیٹ سٹی بنی ہوئی ہے،کوشش ہوگی کہ 5سالوں میں 5آئی ٹی سٹی بنائیں گے، میرج ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو ہوم ڈلیوری شروع کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ کو کرپشن فری بنا کر16 گریڈ سے نیچے لوگوں تک پہنچائیں گے، نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کریں گے۔
پنجاب میں 49 ہزارسرکاری سکولز ہیں لیکن کہیں باتھ رومز نہیں تو کہیں ٹیچرز نہیں ہیں، سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بہتر بنائیں گے۔ہمارے ایئرایمبولینس کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ہم انشاء اللہ پنجاب میں ایئرایمبولینس سسٹم شروع کرنے جارہے ہیں، پنجاب میں موٹرویز پر ایمبولینس سروس شروع کریں گے۔پنجاب کے ہر شہر میں ہر قسم کی بیماری کا علاج یقینی بنایا جائے گا۔
=======================

وزیراعلی محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع،چین اور ایران کے قونصل جنرل نے ملاقاتیں کیں، محسن سپیڈ کے معترف
بدھ 21 فروری 2024 22:33

وزیراعلی محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع،چین اور ایران کے قونصل ..

لاہور – این این آئی۔ 21 فروری2024ء) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔وزیر اعلی محسن نقوی سے آج چین کے قونصل جنرل زا ئوشیرین اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چین اور ایران کے قونصل جنرل نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
محسن نقوی نے چینی اور ایرانی قونصل جنرل کو پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کی دعوت دی۔چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے میچ دیکھنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر اعلی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔چینی اور ایرانی قونصل جنرل نے ایک برس کے دوران پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت پر وزیر اعلی محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ نے انتہائی مختصر عرصے میں غیر معمولی سپیڈ کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا۔

آپ کی عوامی خدمت کی ہر جگہ پر تحسین کی گئی ہے۔آپ نے انتہائی فعال انداز میں کام کیا اور عوام کو ڈلیور کیا۔آپ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں بے پایاں تعاون پر چین کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ چین پاکستان کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے۔ چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران چین کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے۔ دورہ چین میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جو پذیرائی ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔ چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایرانی قونصل جنرل نے وزیراعلی محسن نقوی کوپی ایس ایل 9 کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت کی درخواست پر مشہد میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
ایرانی قونصل جنرل نے بے مثال کارکردگی پر وزیر اعلی محسن نقوی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس میں آپ نے عوام کے لئے دن رات ایک کیا ہے۔ آپ نے عملی اقدامات کرکے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کیں۔جو کام آپ نے مختصر دور میں کیا وہ لائق تحسین ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ایک برس میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تعاون پر ایرانی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزرا عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔