)نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کا مشن۔انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ آرٹ گارڈن ٹاؤن اور ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے مابین سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔

لاہور ( )نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کا مشن۔انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ آرٹ گارڈن ٹاؤن اور ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب کے مابین سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔محمد بلال سی ای او انسٹیٹیوٹ اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔تقریب میں سیکرٹری عدیل راشد، سید محسن،پروفیسر شکیل، سمیرا زبیری اور فصیح قدیر نے بھی شرکت کی۔سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم نے کہا کہ آئس کا نشہ طلبہ کا فیورٹ جس میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں 1120 طلبہ اور پرائیویٹ دفاتر میں کام کرنے والوں کے ہاسٹلز کی تعداد ہے انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور آرٹ سے وابستہ طلبہ میں نشہ کا رحجان زیادہ پایا جاتا ہے۔لاہور میں مزید تعلیمی اداروں کو منشیات کے خلاف سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس بنانے کا ٹاسک ہے۔ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے ماحول اور منشیات کے استعمال کو روکنے کیلئے پالیسی پر کام جاری ہے۔سی ای او محمد بلال نے کہا کہ ہوسٹلوں میں منشیات کے عادی عادی افراد کا علاج اور آگاہی ضروری ہے