لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
لاڑکانہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 194 پر بلاول بھٹو زرداری 1 لاکھ 31 ہزار 217 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ انکے مدمقابل جے یو آئی کے مولانا راشد سومرو نے 34 ہزار 572 ووٹ حاصل کیے، لاڑکانہ کی دوسری قومی اسمبلی کی نشست این اے 195 پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار نظیر بگھیو 1 لاکھ 33 ہزار 830 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مد مقابل جی ڈی اے کے ڈاکٹر صفدر عباسی 48 ہزار 893 ووٹ حاصل کر سکے صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں پی ایس 10 رتوڈیرو پر پیپلز پارٹی امیدوار فریال تالپور نے 85 ہزار 917 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی مد مقابل جے یو ایک کے کفایت اللہ سومرو 18 ہزار 475 ووٹ لے سے حلقہ پی ایس 11 پر پیپلز پارٹی کے جمیل احمد سومرو 41 ہزار 158 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل جی ڈی اے کے کاظم عباسی 20 ہزار 807 ووٹ لے سکے حلقہ پی ایس 12 پر پیپلز پارٹی امیدوار سہیل انور سیال 54 ہزار 077 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے مد مقابل جی ڈی اے کے معظم عباسی31 ہزار 850 ووٹ حاصل کر سکے پی ایس 13 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عادل الطاف انڑ 89 ہزار 662 ووٹ لے کر جیت گئے مد مقابل جے یو آئی کے نصیر بھٹو 4 ہزار 28 ووٹ حاصل کیے ۔